لاہور آرٹس کونسل میں’’الحمرا لایئو‘‘ کے چوتھی میوزیکل نشست کاانعقاد

پاکستانی میوزک انڈسٹری کی ترقی میں الحمرا کا کلیدی کردار ہے م*’’الحمرا لائیو‘‘نوجوانوں کی صلاحیتیوں کے نکھارنے کا سنہری موقع ہے : اطہرعلی خان

جمعرات 25 اپریل 2019 23:01

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2019ء) الحمرا نوجوانوں کی صلاحیتیوں کے اظہار کے لئے بہترین پلیٹ فارم ہے،فنون لطیفہ کے تمام شعبوں کی ترویج و ترقی کے الحمرا بے پناہ مواقع پیدا کر رہا ہے،پاکستانی نوجوان اعلی صلاحیتوں کے مالک ہیں۔ان خیالات کا اظہار ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل اطہر علی خان نے ’’الحمرا لائیو ‘‘کی چوتھی میوزیکل نشست کے انعقاد کے موقع پر کیا۔

انھوں نے کہا کہ نوجوانوں کو ان کی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع فراہم کرنا پرامن معاشرہ کی تشکیل کا ضامن ہے، پاکستانی میوزک انڈسٹر ی کی ترقی میںلاہور آرٹس کونسل نے کلید ی کردار ادا کیا ہے، الحمرا نئی سریلی آوازیں تلاش کرتا ہے پھر ان کو نکھارتا ہے اور یہی گلوکار عالمی سطح پر ملک و قوم کا نام روشن کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

الحمرا لائیوکی چوتھی نشست میں الحمرا ان پلگڈ کی ٹیم نے بھی شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔

الحمرا لائیومیں کوئی بھی با صلاحیت نوجوان پرفارم کرسکتاہے،مختلف ذرائع سے نوجوانوں کو الحمرا لائیومیں شمولیت کی دعوت دی جاتی ہے،اس پروگرام پر الحمرا انتظامیہ خصوصی توجہ دے رہی ہے تاکہ نئے اور عمدہ ٹیلنٹ کو تلاش کیا جا سکے۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل اطہر علی خان نے کہا کہ الحمرا لائیو میں جو نوجوان اچھی پرفارمنس دے گا اسے ’’آواز لاہور ‘‘ میں موقع دیا جائے گا ، آواز لاہور میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے گلوکاروں کو انعامات دئیے جائیں گے۔واضح رہے کل مورخہ 26اپریل2019 بروز جمعہ سہ 4بجے نامور آرٹسٹ قدوس مرزا 15ویں الحمرا ینگ آرٹسٹ نمائش میں حصہ لینے والے نوجوانوںسے گفتگو کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں