ہیلی کاپٹر انشورنس اور شراب پرمٹ سے وزیر اعلیٰ پنجاب کا براہ راست کوئی تعلق نہیں ہے،نیب

نیب کے پاس ابھی ایک درخواست آئی ہے اور ہم ابھی سے عثمان بزدار کو ہٹانے کی باتیں کررہے ہیں ،اگر انہیں ہٹانا ہوا تو عمران خان خود ہٹائیں گے،سینئیر تجزیہ کار ارشاد بھٹی

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ جمعرات 25 اپریل 2019 23:44

ہیلی کاپٹر انشورنس اور شراب پرمٹ سے وزیر اعلیٰ پنجاب کا براہ راست کوئی تعلق نہیں ہے،نیب
لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25اپریل2019ء) سینئیرتجزیہ کار ارشاد بھٹی نے کہاہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب پر الزام ہے کہ ہیلی کاپٹر کی انشورنس زیادہ کروائی ہے جبکہ ایک شراب کا پرمٹ جاری کروایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب کہہ رہاہے کہ ان معاملات میں وزیر اعلیٰ پنجاب کا براہ راست کوئی تعلق نہیں ہے لیکن ہم ابھی سے عثمان بزدار کو ہٹانے کی باتیں کررہے ہیں۔

ارشاد بھٹی نے کہا کہ نیب کے پاس ایک درخواست آئی ہے جس میں الزام ہے کہ وزیر اعلیٰ نے ہیلی کاپٹر کی انشورنس زیادہ کروائی ہے جبکہ ایک شراب کا پرمٹ جاری کروایا ہے۔انہوں نے کہا کہ نیب کہہ رہاہے کہ ان معاملات میں وزیر اعلیٰ پنجاب کا براہ راست کوئی تعلق نہیں ہے لیکن ہم ابھی سے عثمان بزدار کو ہٹانے کی باتیں کررہے ہیں ، عثمان بزدار کو عمران خان نے ہٹانا ہے اور جب ان کا جی چاہا ہٹا لیں گے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ نیب کے پاس ایک درخواست آئی تھی جس میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے خلاف شکایت کی گئی تھی کہ انہوں نے ہیلی کاپٹر کی انشورنس مہنگی کروائی ہے اور انہوں نے شراب بیچنے کا ایک پرمٹ جاری کروایا ہے جس کے بعد میڈیا پر یہ باتیں شروع ہو گئیں کہ اب وزیراعظم عمران خان انہیں ہٹا دیں گے لیکن اب سینئیرتجزیہ کار ارشاد بھٹی نے کہاہے کہ نیب کہہ رہاہے کہ ان معاملات میں وزیر اعلیٰ پنجاب کا براہ راست کوئی تعلق نہیں ہے لیکن ہم ابھی سے عثمان بزدار کو ہٹانے کی باتیں کررہے ہیں جبکہ عثمان بزدار کو عمران خان نے ہٹانا ہے اور جب ان کا جی چاہا وہ ہٹا لیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں