عمران خان قوم کی آخری امید ہے،اسی کا ناجائز فائدہ اٹھا رہا ہے

عمران خان کون ہوتا ہے ایف بی آر،نیب،ایف آئی اے اور عدالتی فیصلوں کا جلسوں میں ذکر کرنے والا،سینئر تجزیہ کار

Sajjad Qadir سجاد قادر جمعہ 26 اپریل 2019 06:41

عمران خان قوم کی آخری امید ہے،اسی کا ناجائز فائدہ اٹھا رہا ہے
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 اپریل2019ء)   بہت شور سنتے تھے سینے میں دل کا،اس کے مصداق تبدیلی کا شور جو اٹھا تھااور اس کے سونامی نے بڑے بڑے برج الٹ ڈالے تھے آج وہ سونامی اور وہ تبدیلی ادھ موا ہو اکر ڈھیر ہوئی پڑی ہے۔گزشتہ الیکشن کے نتیجے میں آنے والی تبدیلی کی وجہ سے عوام کے حالات تو جلد ہی خراب ہو گئے تھے مگر بہت سارے سینئر صحافی اور تجزیہ کار امید باندھے ہوئے تھے۔

حکومت نے پہلے 3ماہ پھر6ماہ کا وقت مانگا مگر آج 9مہینے ہونے کو آ گئے نہ مہنگائی کم ہوئی،نہ خط غربت کے لکیر میں فرق آیا نہ بجلی گیس کی فراوانی ہوئی اور نہ ہی روزگار میں کوئی اضافہ ہوا تو پھر اس تبدیلی کا فائدہ کیا آیا۔اسی حوالے سے سینئر تجزیہ کار شاہد لطیف نے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں ہم نے الیکشن سے پہلے عمران خان کی تعریف کی کہ کرپٹ سیاستدانوں میں وہ واحد امید کی کرن تھا مگر اس کا مطلب یہ ہرگز نہیں کہ وہ اس بات کا ناجائز فائدہ بھی اٹھائے۔

(جاری ہے)

اس نے جو وعدے کیے اور عوام کو امید دلائی وہ اس سب میں بری طرح ناکام ہوا۔اس نے ناتجربہ کار اور اقرباپروری کے تحت جن نااہل لوگوں کو عہدوں پر بٹھایا وہ بری طرح ناکام ہوئے اور انہیں اب عہدوں سے اٹھانا پڑ رہا ہے۔عمران خان کو جلسوں اور کنٹینر پر چڑھنے سے فرصت نہیں ملتی اور وہ عوام کو لولی پاپ دینے میں لگے ہوئے ہیں۔انہوں نے وزیر اعظم پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان صاحب جلسوں میں جا کر اب یہ کیوں کہتے ہیں کہ چوروں کو نہیں چھوڑوں گا،ڈاکوﺅں کو نہیں چھوڑوں گا فلاں جیل میں جائے گا فلاں جیل میں جائے گا ۔

بھائی یہ عدالتوں کا کام ہے وہ جانیں ان کا کام جانے،یہ کون ہوتے انہیں للکارنے والے۔ان کا م تھا مہنگائی کم کرنا،عوام کو ریلیف دینا یہ وہ کام کریں ۔یہ اپنا کام کرتے نہیں اور دوسرے اداروں کے کام میں مداخلت کرتے رہتے ہیں۔عمران خان کے ڈائیلاگ اور دھمکیاں کہ میں چھوڑوں کا نہیں یہ ان کی زبان سے اچھے نہیں لگتے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں