حسین حقانی نے معروف صحافی کو نواز شریف کی زندگی کی خفیہ فلمیں دکھا دیں

یہ فلمیں ایک بھارتی خاتون سے متعلق ہیں،یہ بات 1990ء کی ہے ،نواز شریف کی ذاتی زندگی ہے اس پر زیادہ نہیں بولنا چاہتا۔ چوہدری غلام حسین

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 26 اپریل 2019 10:51

حسین حقانی نے معروف صحافی کو نواز شریف کی زندگی کی خفیہ فلمیں دکھا دیں
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین -26 اپریل2019ء) معروف صحافی چوہدری غلام حسین کا کہنا ہے کہ آج میں آپ کے سامنے ایک تاریخ کا واقعہ پیش کروں گا۔میں آپ کو وہ بات بتاؤں گا جو نواز شریف کے بارے میں ہے اور مجھے یہ بات حسین حقانی نے بتائی تھی۔حسین حقانی جیسے لوگ کے لیے ایک بات کہی جاتی ہے کہ " ایجنٹس آر نیور فری"۔جو ماسٹر نے کہنا ہے انہوں نے وہی کرنا ہے۔

ایک وقت تھا جب  بینظیر اور نصرت بھٹو کو گندا کرنے کے لیے الٹی حرکتیں کرتے تھے۔اور ایک دن حسین حقانی نے مجھے نواز شریف کی فلموں کے بارے میں بتایا۔حسین حقانی نے کہا کہ میں نواز شریف کی کچھ فلمیں آپ کو دکھاؤں گا،اب میں نواز شریف کی ذاتی زندگی سے متعلق نہیں کہوں گا۔نواز شریف کی یہ فلم انڈین خاتون سے متعلق ہے۔یہ 1990ء کی بات ہے۔

(جاری ہے)

چوہدری غلام حسین نے مزید کہا کہ حسین حقانی جیسے لوگ کسی کے نہیں ہوتے۔

پہلے انہوں نے بینظیر بھٹو اور نصرت بھٹو کے ساتھ بھی ایسا ہی کیا تھا۔حسین حقانی جیسے لوگ بس پیسوں کے لیے کام کرتے ہیں۔
خیال رہے اس حوالے سے نواز شریف پر بھی سخت تنقید کی جاتی ہے،تحریک انصاف اکثر یہ کہتی ہوئی نظر آتی ہے کہ شریف برادران کا ماضی سب کے سامنے ہے انہوں نے بینظیر بھٹو اور نصرت بھٹو کے خلاف نہ صرف گندی زبان استعمال کی بلکہ جہازوں کے اوپر سے ان کی برہنہ تصاویر گرائی گئیں اور جمائما کے خلاف بھی گندی مہم چلائی۔

جب مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے شیریں مزاری کے لیے قومی اسمبلی میں نازیبا الفاظ کا استعمال کیا تو حریک انصاف کے رہنما عرفان عباسی نے کہا کہ ن لیگ ماضی میں ایسا ہی کرتی رہی ہے انہوں نے جمائما کے خلاف بھی گندی مہم چلائی تھی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں