جہانگیر ترین نے پی ٹی آئی کے یوم تاسیس کے موقع پرنئی چال چل دی

جہانگیر ترین لوگوں کو گورنر ہاؤس پنجاب میں منعقد "یوم تاسیس" کے پروگرام میں شرکت کرنے سے روکتے رہے۔ معروف صحافی کا دعویٰ

Muqadas Farooq مقدس فاروق اعوان جمعہ اپریل 11:12

جہانگیر ترین نے پی ٹی آئی کے یوم تاسیس کے موقع پرنئی چال چل دی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین -26 اپریل2019ء) معروف صحافی چوہدری غلام حسین کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین نے لوگوں کو گورنر ہاؤس پنجاب میں ہونے والے پارٹی کے "یوم تاسیس" کے پروگرام میں شرکت کرنے سے روک دیا۔چوہدری غلام حسین کا دوران پروگرام گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جہانگیر ترین لوگوں کو روکتے رہے ہیں کہ وہ گورنر ہاؤس میں یوم تاسیس کی تقریب میں شرکت نہ کریں۔

اور یہ بہت اہم بات ہے کہ جہانگیر ترین لوگوں کو کہتے رہے کہ آپ کو گورنر ہاؤس جانے کی کوئی ضرورت نہیں۔چوہدری غلام حسین نے مزید بتایا کہ ایک صحافی تھے جو گورنر پنجاب چوہدری سرور پر حملے کر رہے تھے بعد میں پتہ چلا کہ وہ جہانگیر ترین کے قریبی آدمی ہیں۔واضح رہے کہ تحریک انصاف میں اندورنی لڑائیاں اور گروپ بندیاں کوئی نئی بات نہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس میں بتایا جاتا ہے کہ تحریک انصاف میں دو گروپ یعنی کہ جہانگیر ترین گروپ اور شاہ محمود قریشی گروپ ہیں اور چوہدری سرور شاہ محمود قریشی گروپ کا حصہ ہیں۔

تاہم ی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے حکومتی جماعت پاکستان تحریک انصاف میں گروپ بندی کی تردید کی ہے۔ اور کہا کہپاکستان تحریک انصاف میں نہ تو کوئی شاہ محمود قریشی گروپ ہے نہ ہی جہانگیر ترین گروپ ہے۔ پاکستان تحریک انصاف میں صرف ایک ہی گروپ ہے جس میں ہر شخص کو ایک ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ پارٹی کی جانب سے مجھے بھی جو ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں میں وہ ذمہ داریاں نبھا رہا ہوں اورجہانگیر ترین کو بھی جو ذمہ داریاں ملی ہیں وہ اپنی اُن ذمہ داریوں کو پورا کررہے ہیں ۔ا۔ حکومت کے مدت مکمل کرنے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت بھی پانچ سال پورے کرے گی۔

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments