جس دن سے عثمان بُزدار وزیر اعلیٰ بنے ہیں پورا پاکستان کنفیوژڈ ہے

حکومت مخلتف کوارٹر سے چلائی جا رہی ہے، تحریک انصاف کی اندورنی لڑائیوں کی وجہ سے پنجاب میں اب تک کوئی ایک بھی خاطر خواہ کام نہ ہو سکا۔ سینئیر صحافی کا تجزیہ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 26 اپریل 2019 12:03

جس دن سے عثمان بُزدار وزیر اعلیٰ بنے ہیں پورا پاکستان کنفیوژڈ ہے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین -26 اپریل2019ء) سینئیر تجزیہ نگار جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ جس دن سے عثمان بُزدار وزیر اعلیٰ بنے ہیں پورا پاکستان کنفیوژڈ ہے۔تفصیلات کے مطابق جاوید اقبال کا دورانِ پروگرام گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جس دن سے عثمان بزدار نے وزارت اعلیٰ کے عہدے کا حلف اٹھایاہے اس دن سے پورا پنجاب کنفیوژڈ ہے کہ عثمان بزدار رہیں گے یا نہیں۔

عثمان بزدار کو وسیم اکرم پلس قرار دے دیا لیکن اگر انہیں وسیم اکرم بنانا تھا تو کم ازکم انہیں نیٹ پریکٹس کے لیے ہی بھیج دیتے تاکہ وہ تھوڑی سی کارگردگی ہی دکھا سکتے،آج تک ان پر ایک ہی سوال اٹھایا جا رہا ہے۔جاوید اقبال کا مزید کہنا تھا کہ پہلے دن سے ہی دیکھا جا سکتا ہے کہ تحریک انصاف کے اندر جہانگیر ترین گروپ اور شاہ محمود گروپ ہیں۔

(جاری ہے)

جس میں کبھی کبھی چوہدری سرور شامل ہو جاتے ہیں۔اس حکومت میں 4 بندے فیصلہ کرتے ہیں اور یہ مختلف کوارٹر سے چلائی جا رہی ہے۔جاوید اقبال کا مزید کہنا تھا کہ پورا پاکستان کنفیوز ہے کہ یہ حکومت کیا کر رہی ہے ان کے تو اندرونی اختلافات ہی ختم نہیں ہو رہے۔ اب تک کوئی ایسی اقدام نہیں اٹھایا جا سکا جس سے پنجاب کو فائدہ ہو۔تحریک انصاف وزیر اعلیٰ کو تبدیل کرنا افورڈ ہی نہیں کر سکتے۔

جب کہ اس تمام تجزیے پر رد عمل دیتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب صمصام بخاری کا کہنا تھا کہ ہم تو وزیر اعلیٰ کو تبدیل ہی نہیں کرنا چاہتے نہ ہی ہم نے اس حوالے سے کوئی بیان دیا ہے۔جب کہ دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اپنی مدت پوری کیں گے، جہانگیر ترین نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی تبدیلی کے حوالے سے چلنے والی خبروں کی سختی سے تردید کی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں