سعودی ولی عہد کی آمد پر اخراجات کی تفصیلات سے متعلق جلد سماعت کیلئے دائر متفرق درخواست منظور

لاہو رہائیکورٹ کے جسٹس عاطر محمود نے سماعت کی ،رجسٹرار آفس کو 2مئی کو کیس سماعت کے لیے کرنے کا حکم

جمعہ 26 اپریل 2019 12:57

سعودی ولی عہد کی آمد پر اخراجات کی تفصیلات سے متعلق جلد سماعت کیلئے دائر متفرق درخواست منظور
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2019ء) لاہور ہائیکورٹ نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی آمد پر اخراجات کی تفصیلات سے متعلق جلد سماعت کیلئے دائر متفرق درخواست منظور کرتے ہوئے رجسٹرار آفس کو 2مئی کو کیس سماعت کے لیے کرنے کا حکم دیدیا۔لاہورہائیکورٹ کے جسٹس عاطر محمود نے معروف قانون دان اے کے ڈوگر کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزارنے موقف اپنایا کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی ولی عہد کی آمد پر عوام کے 20 کروڑ خرچ کیے گئے۔

(جاری ہے)

سعودی مہمانوں کے لئے 300لگڑری گاڑیاں کرائے پر لی گئیں ،ایف 16 اور ایف 17 نے مہمان کو فضائی پروٹوکول دیا جس پر عوام کے کروڑوں روپے خرچ کیے گئے۔ درخواست گزارنے موقف اپنایا کہ قائداعظم نے وزرا ء پر عوام کے پیسوں سے چائے پینے پر پابندی عائد کی تھی۔سعودی ولی عہد کے استقبال میں عوامی پیسے کا ضیاع اسلامی قوانین کے منافی ہے۔کیس کو جلد سماعت کے لیے مقرر نہیں کیا جا رہا ہے، استدعا ہے کہ عدالت کیس کو جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کاحکم دے معلومات تک رسائی کے قانون کے تحت عدالت اخراجات کی تمام تر تفصیلات طلب کی جائیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں