عمران خان نے اپنے لیے جائیدادیں نہیں بنائیں ،جوکچھ بھی کیا ملک وقوم کیلئے کیا ہے ‘اسد قیصر
ہمیں اس وقت بین الاقوامی چیلنجز کا سامنا ہے،موجودہ حکومت ان چیلنجز سے نمٹنے کیلئے بھر پور صلاحیت رکھتی ہے ہم نے یہ نہیں سوچنا ملک نے ہمیں کیا دیا بلکہ یہ سوچنا ہے ہم نے ملک کو کیا دیا‘سپیکر قومی اسمبلی کا اخوت کالج یونیورسٹی قصور میں خطاب
جمعہ 26 اپریل 2019 15:31
(جاری ہے)
سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ مجھے یہاں آکر بہت خوشی ہوئی ہے آپ بہت بڑا کام سر انجام دے رہے ہیں اور ایسے کام اللہ تعالی کی رحمت کے بغیر ممکن نہیں۔
آپ لوگ کمٹمنٹ کے ساتھ لوگوں کی خدمت کررہے ہیں جبکہ بچوں کے اچھے مستقبل کیلئے محنت کررہے ہیں،میری دلی خواہش ہے کہ میں ان لوگوں کا سفیر بنوں۔انہوں نے کہا کہ بڑے کام کیلئے بڑے نام کی ضرورت نہیں ہوتی آپ کی محنت کوشش اور جزبہ آپ کو آگے لیکر جاتا ہے، آپ نیکی کے کام کیلئے ایک قدم آگے بڑھاتے ہیں تو اللہ تعالی آپ کی مدد کرتا ہے۔آپ سمت درست کریں اور ویژن بنائیں کہ میں نے کیا بننا ہے، چھوٹی سوچ سے نکلیں اور ملک کیلئے بڑی سوچ رکھیں، آپ کا ہرفیصلہ عوام کے لیے ہو تاکہ اپنے آپ سے نکل کر دوسروں کیلئے کام کرسکیں ۔ہم نے یہ نہیں سوچنا کہ ملک نے ہمیں کیا دیا بلکہ یہ سوچنا ہے کہ ہم نے ملک کو کیا دیا۔ہمیں اپنی سوچ کو بدلنا ہوگا اور ایسی سوچ بنانا ہوگی کہ ہم نے لوگوں کے لیے کام کرنا ہے،انسان کی ترقی اسکی سوچ میں ہوتی ہے۔اسد قیصر نے طالب علموں سے کہا کہ انشااللہ آپ میں سے ہی ایسے لوگ ہوں گے جو ملک کی تاریخ بدلیں گے ۔عمران خان نے اپنے لیے جائیدادیں نہیں بنائیں بلکہ جوکچھ بھی کیا ملک وقوم کے لیے کیا، جس طرح انہوں نے کرکٹ میں ملک کا نام روشن کیا اسی طرح اب وہ پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کریں گے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ایسے فلاحی ورفاعی اداروں کا بھرپور ساتھ دے گی ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اس وقت بین الاقوامی چیلنجز کا سامنا ہے،موجودہ حکومت ان چیلنجز سے نمٹنے کیلئے بھر پور صلاحیت رکھتی ہے۔قبل ازیں بانی چئیرمین اخوت ڈاکٹر امجد ثاقت نے سپیکر قومی اسمبلی کا شکریہ ادا کیا اور انہیں بتایا کہ اخوت نے ملک کے 48اضلاع میں سے ہر صوبہ کے بچوں کو اکھٹا کرکے یونیورسٹی میں ایک چھوٹا پاکستان قائم کررکھا ہے، جہاں بغیر فیس کے بچوں کو مفت تعلیم فراہم کی جارہی ہے ،تاکہ یہ ملک کیلئے خدمت کرسکیں ۔بعدازاں سپیکر قومی اسمبلی کو یونیورسٹی کی عمارت کا دورہ کرایا گیا، جہاں سپیکر بچوں میں گھل مل گے اور ان سے گفتگو کرتے رہے۔ آخر میں اخوت کے بورڈآف ڈائریکٹر نے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو اخوت کالج یونیورسٹی کا سووینیر پیش کیا۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
وزارت مذہبی امور کے زیر اہتمام عازمین حج کیلئے تربیتی پروگرام کا انعقاد
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
دیہی خواتین کی طرح خانہ بدوش خواتین میں نسوانی بیماریوں کی شرح زیادہ ہے تاہم انہیں آگاہی کی ضرورت ہے، ..
لیسکو کی جانب سے نادہندگان کے خلاف مہم جاری
اسسٹنٹ ڈائریکٹر اعجاز بخاری محکمہ جیل خانہ جات میں 41سال خدمات سر انجام دینے کے بعد ریٹائر ہو گئے
وزیر تعلیم پنجاب نے امتحانی شکایات سے آگاہی کیلئے واٹس ایپ نمبر جاری کر دیا
وزیرزراعت عاشق حسین کرمانی سے ڈائریکٹر سیلز ایشیا کن کمپنی سٹفین اوڈن کی ملاقات
بشریٰ بی بی اپنے بیڈ روم میں بیٹھ کر سزا پوری کر رہی ہیں ،فتنہ فساد پارٹی کو پروپیگنڈے کے علاوہ کوئی کام ..
چین کی آٹھ کمپنیاں نواز شریف آئی ٹی سٹی میں فوری طور پر کام کرنے کیلئے تیار، پاکستان کے پہلے آئی ٹی ..
کمشنر لاہور و چیئرمین لاہور بورڈ محمد علی رندھاوا کا امتحانی مراکز ہالز لارنس روڈ کا دورہ
جی سی یو میں بائیو سائنسز کے موضوع پر انٹرنیشنل کانفرنس کا انعقاد
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کانیاریکارڈقائم،انڈیکس 619.79 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 70909.90 پوائنٹس پربند
-
پہلا ٹی20، بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
-
شادی اور ماں بننے کے بعد بورڈ کی سپورٹ سے کم بیک کامیاب ہوا،بسمہ معروف
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو