احتساب عدالت نے چوہدری پرویز الہی اور چوہدری شجاعت حسین کی جانب سے پلاٹوں کی فروخت کے کیس میں نیب کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا

جمعہ 26 اپریل 2019 18:48

احتساب عدالت نے چوہدری پرویز الہی اور چوہدری شجاعت حسین کی جانب سے پلاٹوں کی فروخت کے کیس میں نیب کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا
لاہور۔26 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2019ء) احتساب عدالت نے سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی اورسابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین کی جانب سے پلاٹوں کی فروخت کے کیس میں نیب کو تفتیش کی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا‘عدالت کے روبرو چوہدری برادران کے وکیل نے کہا نیب نے چوہدری برادران کے خلاف جاری انکوائری ختم کرنے کی سفارش کی،اب اس معاملے پرچوہدری برادران کو عدالت میں ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی ضرورت نہیں، کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج سید جواد الحسن نے کی‘ نیب تفتیشی افسرنے کہا کہ چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال کی جانب سے انکوائری بند کرنے کی منظوری دی گئی، چوہدری برادران پر ایل ڈی اے سٹی میں 28 پلاٹوں کی غیر قانونی فروخت کی تحقیقات چل رہی تھیں،چوہدری شجاعت حسین سے بھی 28 پلاٹوں سے متعلق تحقیقات کی گئیں،تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ یہ پلاٹ چوہدری برادران کے ملازم نے خریدے،چوہدری برادران کے خلاف انکوائری بند کرکے کیس داخل دفتر کرنے کا حکم دیا جائے، احتساب عدالت نے نیب کو تفتیش کی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا،عدالت نے کیس کی مزید سماعت تیس اپریل تک ملتوی کردی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں