سوئی ناردرن گیس کمپنی نے 11ارب 12کروڑ روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل کر لیا

جمعہ 26 اپریل 2019 20:23

سوئی ناردرن گیس کمپنی نے 11ارب 12کروڑ روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل کر لیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2019ء) سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز نے 30جون 2018ئ کو ختم ہونے والے مالی سال پر 11ارب 12کروڑ روپے کا بعد از ٹیکس منافع اور17.54روپے فی شیئر آمدن حاصل کر کے اپنی تاریخ کا سب سے زیادہ منافع حاصل کرنے کا ریکارڈ قائم کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ مالی سال 2016-17کے مقابلے میںاس مرتبہ بعد از ٹیکس منافع میں 29.10%کا اضافہ ہوا۔

مزید برآں کمپنی نے 30ستمبر2018ئ کو ختم ہونے والی پہلی سہ ماہی پر تاریخ میں پہلی بار2ارب 59کروڑ روپے کا عبوری منافع اور 4.09روپے فی حصص شرح منافع حاصل کر کے بہترین نتائج پیش کئے۔گزشتہ عرصے کے مقابلے میں پہلی سہ ماہی کا بعد از ٹیکس منافع 35.30%زیادہ رہا۔ان نتائج کی روشنی میں بورڈ آف ڈائریکٹرز نے مالی سال 2017-18کیلئے فی شیئر 5.55روپے کے حتمی نقد منافع کی ادائیگی کا اعلان کیا جو کہ پہلے سے ادا شدہ 1.5روپے فی حصص کے عبوری منافع اور 30ستمبر2018ئ کو ختم ہونے والی سہ ماہی کیلئے فی حصص مزید1.5 روپے کے نقد عبوری منافع کے اعلان کے علاوہ ہے۔

(جاری ہے)

کمپنی نے خود کو درپیش تمام اقتصادی و مالی مشکلات کے باوجود بہترین نتائج پیش کئے ہیں جو کہ بورڈ آف ڈائریکٹرز کی رہنمائی،انتظامیہ اور عملے کی مسلسل کوششوں سے حاصل ہوئے ہیںاور کمپنی نے بے مثال کامیابی حاصل کی ہے۔اس تاریخ ساز منافع کے حصول کیلئے کمپنی نے مالی سال 2017-18کے دوران 47,760 ملین روپے کے اثاثوں کی سرمایہ کاری کی اور اس کے علاوہ مناسب سطح پر یو ایف جی کو محدود کرنے کی بہترین کوشش کی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں