بلاول پلانٹڈ پریس کانفرنس کے بعد باؤلا ہوچکا ہے،عثمان ڈار

ایمپائرکا طعنہ دیا اورخود پلانٹڈ پریس کانفرنس کی، پلانٹڈ سوال اور لکھا جواب بلاول کی جگ ہنسائی کا باعث بنا، ابو بچاء تحریک دلچسپ مرحلے میں داخل ہوچکی۔ معان خصوصی برائے یوتھ افیئرز کا ردعمل

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 26 اپریل 2019 19:15

بلاول پلانٹڈ پریس کانفرنس کے بعد باؤلا ہوچکا ہے،عثمان ڈار
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26 اپریل 2019ء) وزیراعظم کے معان خصوصی برائے یوتھ افیئرز عثمان ڈار نے کہا ہے کہ بلاول پلانٹڈ پریس کانفرنس کے بعد باؤلا ہوچکا ہے، ایمپائر کا طعنہ دیا اورخود پلانٹڈ پریس کانفرنس کی، پلانٹڈ سوال اور لکھا جواب بلاول کی جگ ہنسائی کا باعث بنا، ابو بچاء تحریک دلچسپ مرحلے میں داخل ہوچکی۔ انہوں نے چیئرمین پی پی بلاول بھٹو کی میڈیا سے گفتگو پر اپنے ردعمل میں کہا کہ ایمپائر کا طعنہ دینے والے بلاول نے خود پلانٹڈ پریس کانفرنس کی، پلانٹڈ سوال اور لکھا جواب خود بلاول کی جگ ہنسائی کا باعث بنا۔

بلاول کی ابو بچاء تحریک دلچسپ مرحلے میں داخل ہوچکی۔ پلانٹڈ پریس کانفرنس کے بعد یقین ہے کہ بلاول باؤلا ہوچکا ہے۔ عثمان ڈار نے کہا کہ صدارتی نطام اوراٹھارہویں ترمیم کی باتیں صرف وقت کا ضیاع ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بلاول کی اچانک آئین اورجمہوریت سے محبت کی وجہ جانتے ہیں۔ نہ قوم کا درد نہ عوام کی بھلائی،مطالبہ صرف کیسز سے رہائی ہے۔ عثمان ڈار نے کہا کہ آصف زرداری سمیت پوری پیپلزپارٹی بلاول کو استعمال کررہی ہے۔

بلاول بھٹوہوش کے ناخن لیں اور سنجیدہ سیاست کریں۔ واضح رہے پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آج یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک پر ہم اس حکومت کو بالکل کمپرومائز نہیں کرنے دیں گے۔ سندھ میں تھرپراجیکٹ بنایا، سی پیک سے پورے پاکستان کا فائدہ ہے۔خان صاحب حکومت نے اپنا ہی وعدہ توڑا اور سی پیک کے فنڈز کو غیرقانونی طریقے سے استعمال کیا، سی پیک کا پیسا اپنے ایم این ایز اور ایم پی ایز کو دلوایا، سی پیک کو متنازع نہ بنایا جائے۔

پاکستان اور چین کی دوستی پرانی ہے ، امید ہے موجودہ حکومت بھی پاک چین تعلقات کو مضبوط بنائے گی۔اس ملک میں ایمپائر صرف عوام ہیں، جمہوریت میں صرف عوام کی مرضی چلتی ہے تھرڈ ایمپائر کی مرضی نہیں چلتی۔صدارتی نظام ہو، 18ویں ترمیم ہو، یا پھر ملک کو ون یونٹ بنانے کی بات ہو، میں سمجھتا ہوں یہ نئی جمہوریت ہے ، ہر نئی جمہوریت میں غیرجمہوری عناصرہوتے ہیں ان کی سوخواہشیں ہوسکتی ہیں۔

انہو ں نے کہا کہ جمہوری طریقے سے ملک میں صدارتی نظام نہیں آسکتا، صدارتی نظام ملک قو م اور جمہوریت کے مفاد میں نہیں ہے۔تمام سیاسی قوتیں اس سازش کو ناکام بنائے گی۔انہوں نے کہا کہ عوام کو ہمارا اسلامی پارلیمانی فیڈرل نظام پسند ہے۔دنیا میں صدارتی نظام صرف امریکا میں چل رہا ہے، باقی جہاں بھی صدارتی نظام لگایا گیا ،وہ صرف آمر نے لگایا ،یا کچھ عرصے کیلئے چلایا گیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں