جہانگیرترین سے ارکان اسمبلی کی الگ الگ ملاقاتیں

ملاقات کرنے والوں میں وفاقی وزیرعلی محمد مہر، ایم پی اے اشرف رند، چوہدری منشاء سندھو اور ایم ڈی بیت المال عون عباس بھی شامل، ملاقاتوں میں عوامی مسائل اورسیاسی امورپر تبادلہ خیال کیا گیا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 26 اپریل 2019 19:28

جہانگیرترین سے ارکان اسمبلی کی الگ الگ ملاقاتیں
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26 اپریل 2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء جہانگیرترین سے اراکین اسمبلی نےالگ الگ ملاقاتیں کی ہیں، ان میں ارکان اسمبلی میں وفاقی وزیرعلی محمد مہر، ایم پی اے اشرف رند، چوہدری منشاء سندھو اور ایم ڈی بیت المال عون عباس بھی شامل ہیں، ملاقاتوں میں حلقے میں عوامی مسائل اورسیاسی امورپر تبادلہ خیال کیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی کے سینئر رہنماء جہانگیرترین نے گزشتہ روز سے پارٹی کے ارکان اسمبلی سے رابطوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ جہانگیرترین سے آج بھی وفاقی وزیرعلی محمد مہر، ایم پی اے اشرف رند، چوہدری منشاء سندھو اور ایم ڈی بیت المال عون عباس نے الگ الگ ملاقات کی۔ بتایا گیا ہے کہ ملاقاتوں میں جہانگیرترین اور اراکین اسمبلی کے درمیان سیاسی امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

جہانگیرترین سے بیت المال کے ایم ڈی عون عباس نے بھی ملاقات کی۔ جہانگیرترین کو عون عباس نے بیت المال میں اصلاحات اور عوامی فلاح کے منصوبوں سے آگاہ کیا۔ جہانگیر ترین نےعون عبّاس اوران کی ٹیم کی کارکردگی کوسراہا۔ اسی طرح جہانگیر ترین سے گزشتہ روز 24 گھنٹے کے دوران 11 سے زائد ارکان قومی اسمبلی نے ملاقاتیں کیں۔ جہانگیر ترین سے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری اور کراچی سے تحریک انصاف کے ایم این اے عبدالشکور شاد نے ملاقات کی جبکہ کرم ایجنسی سے ایم ایم اے کے منیر خان اورکزئی بھی ان سے ملے. تحریک انصاف ارکان قومی اسمبلی ابراہیم خان، عبد الغفار وٹو، فیض کموکا، راجہ ریاض ،رضانصراللہ گھمن اور جاوید وڑائچ سے بھی جہانگیر ترین نے ملاقات کی جبکہ جی ڈی اے کے غوث بخش مہر اور آزاد ایم این اے اسلم بھوتانی سے ملے. ارکان قومی اسمبلی سے ملاقات کے دوران سیاسی صورت حال اور حکومتی امورپر تبادلہ خیال کیا گیا۔

جہانگیر ترین نے ارکان قومی اسمبلی کے حلقوں سے متعلق مسائل وزیر اعظم عمران خان تک پہنچانے کی یقین دہانی کرائی. یاد رہے چند روز قبل سینئر رہنما جہانگیر ترین نے مختلف صوبائی وزراء سے ملاقاتیں کیں تھیں ، صوبائی وزراءمیں وزیر جنگلات سبطین خان، وزیر کمیونی کیشن سردار آصف نکئی، وزیر بیت المال اجمل چیمہ، وزیر حکمت عملی و پیشہ ورانہ امور حسین جہانیاں گردیزی شامل تھے۔ جہانگیر ترین کا کہنا تھا حکومت کوعام آدمی کے مسائل کا احساس ہے اور ان مسائل کو حل کرنے کیلئےتمام وسائل بروئے لائیں گے۔ خیال رہے جہانگیر ترین وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر اہم ذمہ داریاں سرانجام دے رہے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں