وزیراعلیٰ کا سپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت

ہفتہ 18 مئی 2019 22:50

․ لاہور۔18 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2019ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے سپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

وزیر اعلی نے اپنے تعزیتی پیغام میں عبدالقدوس بزنجو اور سوگوار خاندا ن سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی آپ کو اور غمزدہ خاندان کو یہ ناقابل تلافی صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے او رصبر جمیل عطا فرمائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں