نیازی حکومت ملکی حالات چلانے میں ناکام ہو چکی

نالائق اور نااہل ٹولہ ملک و قوم کے مفاد پر تجربات کے بجائے گھر چلا جائے،شہباز شریف

Sajjad Qadir سجاد قادر اتوار 19 مئی 2019 07:52

نیازی حکومت ملکی حالات چلانے میں ناکام ہو چکی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 مئی2019ء)   لندن بھاگ جانے والے اپوزیشن لیڈر وطن واپس آنے کا نام تو نہیں لیتے البتہ لندن بیٹھ کر انہیں قوم کی ہمدردی ضرور ستاتی رہتی ہے۔انہیں چاہیے تو یہ تھا کہ وطن واپس آتے اور عوام کے ساتھ مل کر حکومت کے خلاف احتجاج کرتے جبکہ وہ تو اپنے بڑے بھائی اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی کال پر ان کی گرفتاری کے وقت دھرنا یا احتجاج کرنے میںناکام ہو گئے تھے۔

تاہم شہباز شریف پی ٹی آئی حکومت پر تنقید کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے۔اس میں کوئی شک نہیں کہ اس وقت ملک میں مہنگائی میں ہوشربا اضافہ ہوا ہے۔اس مہنگائی کا الزام اپوزیشن پی ٹی آئی حکومت پر ڈالتی ہے جبکہ حکومت کا کہنا ہے کہ ماضی کی حکومتوں کے قرض اور ناقص معاشی پالیسیوں کی وجہ سے یہ دن دیکھنا پڑ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا ہے کہ نیازی حکومت ملکی امور چلانے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے اور ملکی معیشت اسی طرح ڈوبتی رہی تو قومی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ ہے۔

شہبازشریف نے اپنے ایک بیان میں گیس کی قیمتوں میں مزید 45 فیصد اضافے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ گیس قیمتوں میں اضافہ مسترد کرتے ہیں، اسے فوری واپس لیا جائے، گیس، بجلی، پٹرول اور اشیاءضروریہ کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کیا گیا ہے، عوام کیسے زندہ رہیں گے؟ کاروبار کیسے ہوگا؟انہوں نے مزید کہا کہ نالائق اور نااہل ٹولہ ملک و قوم کے مفاد پر تجربات کے بجائے گھر چلا جائے، قوم سب سے بڑی تبدیلی یہ چاہتی ہے کہ نااہل اور نالائق ٹولہ تبدیل ہوجائے۔شہبازشریف کا کہنا تھا کہ نیازی صاحب کی نالائقی نے معیشت کو ایشیاءکی بدترین معیشت بنا دیا، وقت ثابت کر رہا ہے نیازی صاحب لوگوں کو صرف گالیاں دے سکتے ہیں اور ملک گالیاں دینے سے نہیں چلتے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں