وزیراعظم عمران خان سے استعفا لیا جائے

ملکی معیشت تباہ ہو گئی اور غریب کا جینا محال ہو گیا،راہنما ن لیگ

Sajjad Qadir سجاد قادر اتوار 19 مئی 2019 08:03

وزیراعظم عمران خان سے استعفا لیا جائے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 مئی2019ء)   بات تو سچ ہے مگر بات ہے رسوائی کی،مہنگائی اور معاشی حالات ایسے بگڑ رہے ہیں کہ حالات سنبھالے نہیں سنبھل رہے۔پٹرول اور ڈالر کی قیمت میں اضافے کی وجہ سے اشیائے ضروریہ سمیت ہر چیز کی قیمت پر فرق پڑااور ایک دم مہنگائی آسمان کی بلندیوں پر پہنچ گئی۔حکومتی ماہرین بھی فی الحال مہنگائی کنٹرول کرنے میں ناکام ہو چکے ہیں اور شاید ابھی سال دو سال حالات ایسے ہی رہیں۔

حکومت پہلے بھی قوم سے وقت لیتی آ رہی ہے مگر جب سے ڈالر 150پر گیا ہے تو عوام کے صبر کا پیمانہ بھی لبریز ہوچلا ہے۔اب عوام کی نظریں آمدہ بجٹ پ گڑی ہیں۔ اگر تو بجٹ میں عوام کو ریلیف مل گیا پھر تو بچت ہو جائے گی وگرنہ اپوزیشن عوام کو سڑکوں پر نکالنے میں زرا دیر نہیں لگائے گی اور ہو سکتا ہے کہ عوام کے پریشر سے اپوزیشن حکومت کو ٹف ٹائم دینے میں کامیاب ہو جائے اور کہیں مڈ ٹرم الیکشن والی بات بھی درست ثابت ہوجائے۔

(جاری ہے)

مگر یہ سب قیاس آرائیاں ہیں حقیقت تو وقت آنے پر پتا چلے گی۔مگر یہ بھی سچ ہے کہ اپوزیشن حکومت کو کسی پل چین نہیں لینے دے رہی۔اپوزیشن کا بس نہیں چلتا کہ وہ اسی وقت عمران خان کو وزیراعظم کی کرسی سے اتار لیں۔یہی وجہ ہے کہ وہ آئے روز عران خان کو حکومت چھوڑنے کی بات کرتے نظر آتے ہیں۔ گزشتہ روز ن لیگ کی راہنما عظمیٰ بخاری نے پنجاب اسمبلی میں ایک قرار داد جمع کرائی جس میں یہ موقف اختیار کیا گیا کہ ملک کے معاشی حالات بگڑ چکے ہیں لہٰذا عمران خان کو مستعفی ہو جانا چاہیے۔

قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ پاکستان معاشی بحران کا شکار اور روپے کی قدر میں مسلسل کمی ہو رہی ہے، پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ڈالر 150 روپے سے تجاوز کر گیا ہے۔ ن لیگی رہنما کی جانب سے قرارداد میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ موجودہ حکومت کی نالائقی کی وجہ سے ترقی کی شرح 2.7 فیصد پر آ گئی ہے۔عظمیٰ بخاری کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ اسٹاک مارکیٹ مسلسل گراوٹ کا شکار ہے جس کی بنیادی وجہ پاکستان کے زرمبادلہ میں مسلسل کمی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ان تمام حالات کے ذمہ دار براہ راست وزیر اعظم ہیں لہٰذا وزیر اعظم عمران خان فوری طور پر اپنے عہدے سے استعفا دیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں