’افطار پارٹیوں کا خرچہ اپنی جیب سے کرتا ہوں،ایسے ہی افطار پارٹیاں کرواتا رہوں گا‘چوہدری سرور

گورنر ہاؤس میں ہونے والی افطاریوں سے متعلق منفی پروپیگنڈہ سن کر افسوس ہوتا ہے،گورنر پنجاب

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ اتوار 19 مئی 2019 12:05

’افطار پارٹیوں کا خرچہ اپنی جیب سے کرتا ہوں،ایسے ہی افطار پارٹیاں کرواتا رہوں گا‘چوہدری سرور
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مئی2019ء) گورنر پنجاب چوہدری سرور نے گورنر ہاؤس میں ہونے والی افطاریوں پر حکومت کا پیسہ خرچ ہونے کی کبروں کی تردید کرتے ہوئے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ گورنر ہاؤس میں ہونے والی افطاریوں سے متعلق منفی پروپیگنڈہ سن کر افسوس ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ان افطاریوں پر ایک روپیہ بھی حکومت اور ٹیکس ادا کرنے والوں کا نہیں لگتا۔

چوہدری سرور نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ ان افطار پارٹیوں کا تمام خرچ وہ اور ان کے چند دوست مل کر کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ اس پروپیگنڈے کے باوجودرمضان کے اس مقدس مہینے میں وہ افطار پارٹیوں کا سلسلہ جاری رکھیں گے اور ان افطار پرٹیوں پر عوام اور پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کو دعوت دیتے رہیں گے۔

(جاری ہے)

 

 اس سے پہلے ہفتے کے روز بھی انہوں نے کہا تھا کہ گورنر ہاؤس میں افطاریوں پرقومی خزانے کا پیسا خرچ نہیں کیا جا رہا، گورنرہاؤس کے دروازے سب کیلئے کھلے ہیں،احتجاجی تحریک چلانے والوں نے کرپشن اوربیڈ گورننس کے ریکارڈ قائم کیے۔

انہوں نے گورنر ہاؤس میں افطار پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گورنرہاؤس میں افطاریوں پرقومی خزانے سے ایک پیسا بھی خر چ نہیں کیا جا رہا۔ وزیراعظم کے ویژن کے مطابق گورنرہاؤس کے دروازے سب کیلئے کھلے ہیں۔ احتجاجی تحریک کی باتیں کرنیوالوں نے کرپشن اوربیڈ گورننس کے ریکارڈ قائم کیے۔ انہوں نے کہا کہپاکستان کا مزدوراورعام آدمی بھی حکومت کے ساتھ کھڑا ہے۔ ہم نے ایک پاکستان بنانے کا قوم سے جووعدہ کیا ہےاس پرعمل کیا جائیگا۔  

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں