وزیراعلی پنجاب اور وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ کی سکیورٹی کو عید الفطر کے موقع پر اعزازی دگنی تنخواہ دی جائیگی

اتوار 19 مئی 2019 16:20

وزیراعلی پنجاب اور وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ کی سکیورٹی کو عید الفطر کے موقع پر اعزازی دگنی تنخواہ دی جائیگی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2019ء) وزیراعلی پنجاب اور وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ کی سکیورٹی پر مامور اہلکاروں کو عید الفطر کے موقع پر اعزازی دگنی تنخواہ دی جائے گی ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق دگنی تنخواہ ڈی آئی جی سکیورٹی سمیت 877 اہلکاروں کو ملے گی جبکہ ایس ایس پی سپیشل برانچ سمیت 4 اہلکار بھی دگنی تنخواہ لیں گے۔اسی طرح ایس پی سی ایم سکیورٹی، وی آئی پی سپیشل برانچ سمیت 136 اہلکار بھی دگنی تنخواہ پائیں گے، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سپیشل برانچ، 26 اہلکاروں، وزیر اعلی آفس اور چیف سکیورٹی آفیسر سمیت 169 ملازمین بھی مستفید ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں