وزیراعلیٰ پنجاب نے سابق مشیراکرم چودھری کو نئی ذمہ داری سونپ دی

اکرم چودھری کو ٹاسک فورس آن پرائس کنڑول کمیٹی کا سربراہ بنا دیا گیا، وزیراعلیٰ نے ٹاسک فورس کے نئے ٹی اوآرزبھی بنا دیے گئے

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 19 مئی 2019 18:03

وزیراعلیٰ پنجاب نے سابق مشیراکرم چودھری کو نئی ذمہ داری سونپ دی
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19 مئی 2019ء) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سابق مشیراکرم چودھری کو نئی ذمہ داری سونپ دی ہے، اکرم چودھری کو ٹاسک فورس آن پرائس کنڑول کا سربراہ بنا دیا گیا، وزیراعلیٰ نے ٹاسک فورس کے نئے ٹی اوآرزبھی بنا دیے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ نے ٹاسک فورس کے نئے ٹی اوآرز بنا کراکرم چودھری کو سربراہی سونپ دی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے اکرم چودھری کوٹاسک فورس آن پرائس کنڑول کا سربراہ بنا دیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ٹاسک فورس آن پرائس کنڑول کے ممبران میں وزیرزراعت، وزیر خوراک اوروزیر خزانہ پنجاب ہوں گے۔ اسی طرح ایڈیشنل چیف سیکرٹری، ہوم سیکرٹری، سیکرٹری فوڈ اورسیکرٹری صنعت بھی ٹاسک فورس کے ممبران ہوں گے۔ واضح رہے اکرم چودھری نے چند روزقبل مشیروزیراعلیٰ پنجاب کےعہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔

(جاری ہے)

اکرم چودھری تحریک انصاف کے سینئر رہنماء ہیں۔ ان کو حکومت بنتے ہی وزیراعظم نے وزیراعلیٰ پنجاب کا پولیٹیکل مشیر بنایا تھا۔ لیکن بعض وجوہات کی بنا وہ مستعفی ہوگئے۔ زیراعلیٰ نے ٹاسک فورس کے نئے ٹی اوآرز بنا کراکرم چودھری کو سربراہی سونپ دی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے اکرم چودھری کوٹاسک فورس آن پرائس کنڑول کا سربراہ بنا دیا ہے۔ مزید برآں وزیراعلی پنجاب اور وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ کی سکیورٹی پر مامور اہلکاروں کو عید الفطر کے موقع پر اعزازی دگنی تنخواہ دی جائے گی ۔

نجی ٹی وی کے مطابق دگنی تنخواہ ڈی آئی جی سکیورٹی سمیت 877 اہلکاروں کو ملے گی جبکہ ایس ایس پی سپیشل برانچ سمیت 4 اہلکار بھی دگنی تنخواہ لیں گے۔اسی طرح ایس پی سی ایم سکیورٹی، وی آئی پی سپیشل برانچ سمیت 136 اہلکار بھی دگنی تنخواہ پائیں گے، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سپیشل برانچ، 26 اہلکاروں، وزیر اعلی آفس اور چیف سکیورٹی آفیسر سمیت 169 ملازمین بھی مستفید ہوں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں