اپوزیشن جماعتوں کا عید کے بعد حکومت مخالف تحریک چلانے پر غور

ایک اپوزیشن جماعت کافی عرصہ قبل تحریک شروع کرچکی، مولانا فضل الرحمان بلاول کو بتائیں گے کہ ہم تو پہلے ہی تحریک شروع کر چکے ہیں۔ سینئر صحافی حامد میر کا تبصرہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 19 مئی 2019 20:01

اپوزیشن جماعتوں کا عید کے بعد حکومت مخالف تحریک چلانے پر غور
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19 مئی 2019ء) سینئر تجزیہ کاراور صحافی حامد میر نے کہا ہے کہ ایک اپوزیشن جماعت کافی عرصہ قبل حکومت مخالف تحریک شروع کرچکی ہے،سربراہ مولانا فضل الرحمان افطار میں جا کر بلاول کو بتائیں گے کہ ہم تو پہلے ہی تحریک شروع کر چکے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سینئر صحافی حامد میر ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ اپوزیشن کی کچھ جماعتیں عید کے بعد احتجاجی تحریک پر غور کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک اپوزیشن جماعت ایسی بھی ہے جس کی تحریک کافی عرصہ قبل شروع ہو چکی ہے۔ حامد میر نے کہا کہ آج اس اہم جماعت کے سربراہ مولانا فضل الرحمان افطار اپنے گھر کرنے کے بعد بلاول کے پاس جا کر انہیں بتائیں گے کہ ہم تو پہلے ہی تحریک شروع کر چکے۔
واضح رہے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپوزیشن رہنماؤں کے اعزاز میں آج اسلام آباد میں افطار پارٹی دی۔

(جاری ہے)

جس میں تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہان اور رہنماؤں کو شرکت کی دعوت دی گئی۔ افطار پارٹی کے بعد سیاسی رہنماؤں میں ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔نائب صدر ن لیگ مریم نواز نے بھی افطار پارٹی میں شرکت ۔ ن لیگ کے 6رکنی وفد نے سینئر نائب صدرشاہد خاقان عباسی کی سربراہی میں افطار پارٹی میں شرکت کی۔وفد میں مریم نواز، پرویز رشید ، حمزہ شہباز،سردار ایاز صادق ، مریم اورنگزیب بھی شریک تھے۔

مریم نواز کا استقبال چیئرمین پی پی بلاول بھٹو اور ان کی ہمشیرہ آصفہ بھٹو نے کیا۔ اجلاس میں آفتاب شیرپاؤ، لیاقت بلوچ ، حاصل بزنجو، ایمل ولی خان، زاہد خان، میاں افتخار حسین و دیگر بھی شریک ہیں۔ افطار کے پارٹی کے بعد اب اپوزیشن جماعتوں کے درمیان سیاسی صورتحال پر تبادلے کیلئے اجلاس جاری ہے۔ اجلاس میں حکومت مخالف تحریک چلانے سے متعلق لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں