:واپڈا پیغام یونین کا احتجاجی دھر نا ، وفاقی وزیر پاور عمر ایوب نے تمام بجلی کمپنیوں کو بونس دینے کی منظوری دیدی

اتوار 19 مئی 2019 21:16

ق لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2019ء) واپڈا پیغام یونین کے احتجاجی دھرنے بمقام واپڈا ہائوس اور وفاقی وزیر پاور کو لکھے گئے یونین خطوط کے نتیجے میں وفاقی وزیر پاور عمر ایوب نے تمام بجلی کمپنیوں کو بونس دینے کی منظوری دے دی۔واپڈا پیغام یونین کے مرکزی صدر ایس ڈی ثاقب نے کہا کہ پیغام یونین اور اس کے کارکنان کی جدوجہد کے نتیجے میں تمام بجلی کمپنیوںکے ملازمین کو بونس مبارک ہو۔

انہوں نے کہا کہ نام نہاد سی بی اے یونین نے اپنے پیش کردہ ڈیمانڈ نوٹس میں آج تک بونس کا مطالبہ نہیں کیا یہ مطالبہ شروع دن سے پیغام یونین کرتی چلی آرہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کمپنیوںکے ملازمین اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے عوام کے گھروں میںبجلی پہنچاتے ہیں لیکن بجلی چوری پکڑنے کیلئے ملازمین کو تحفظ حاصل نہیں ہے ہمارا مطالبہ ہے کہ بجلی چوری پکڑنے والے ملازمین کو تحفظ فراہم کیا جائے کیونکہ بااثر بجلی چور ملازمین کو تشدد کا نشانہ بناکر انہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مطالبہ کیا کہ فیٹل نان فیٹل حادثے کا بڑا سبب بجلی کمپنیوں میں T&P خریداری میں کرپشن ہے اسکا سدباب فوری کیا جائے۔ فیٹل حادثے کا شکار ہونے والے ورثاء کو پولیس ملازمین کی طرح مراعات دی جائیں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ عید سے قبل ملازمین کے زیر التوایعنی پنڈنگ TA اور اور ٹائم بل فوری بذریعہ بینک ادا کیے جائیں تاکہ CBA یونین کی طرف سے ملازمین سے زبردستی فنڈ کے نام پر بھتہ خوری کا سلسلہ بند ہوسکے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں