پاکستان سنی تحریک کے بانی محمد سلیم قادری شہیدرحمتہ اللہ علیہ کے یوم شہادت پر تقریبات، فاتحہ وقرآن خوانی ،ریلیاں

اتوار 19 مئی 2019 21:16

ں*لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2019ء) پاکستان سنی تحریک کے بانی محمد سلیم قادری شہیدرحمتہ اللہ علیہ کے یوم شہادت پر ملک بھر میں تقریبات، فاتحہ وقرآن خوانی ،ریلیاں نکالی گئیں۔ محمد سلیم قادری رحمتہ اللہ علیہ خاص مذہبی سوچ وفکراور عشق مصطفی ﷺ میں سرشار شخصیت تھے۔ آپ رحمتہ اللہ علیہ نے مسلمانوں کو نظام کفر سے نکالنے اور حقیقی اسلامی ریاست میں لانے کے لیے جدوجہد کی۔

انتہا پسندی ودہشتگردی کے خاتمے کے لیے بانی سنی تحریک محمدسلیم قادری رحمتہ اللہ علیہ کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔قائد سنی تحریک محمد سلیم قادری رحمتہ اللہ علیہ نے باطل کے سامنے ڈٹ جانے اور ملکی سلامتی کے لیے سب کچھ قربان کرنے کاد رس دیا۔ محمد سلیم قادری رحمتہ اللہ علیہ کے قاتلو ں کو سزا نہ ملنا اداروں کی نااہلی ہے۔

(جاری ہے)

حکومت اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کی اہلیت پر شہید سلیم قادری رحمتہ اللہ علیہ کے قاتل سوالیہ نشان ہے۔

پاکستا ن میں حکومت ،قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عدلیہ نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔بانی سنی تحریک محمد سلیم قادری رحمتہ اللہ علیہ کے قاتلوں کو آج تک منطقی انجام تک نہیں پہنچایا جا سکا۔حکومت فی الفو رقاتلوں کو گرفتارکرکے اہلسنت کو انصاف فراہم کرے۔ان خیالات کا اظہا ر پاکستان سنی تحریک کے صوبائی صدر ڈاکٹر محمد شاہد حسین ، جنرل سیکرٹری محمد زاہد حبیب قادری،ڈاکٹر محمدعمران مصطفی کھوکھر نے ’’بانی سنی تحریک محمد سلیم قادری رحمتہ اللہ علیہ کے یوم شہادت ‘‘ کے موقع پر اپنے بیان میں کیا۔

انہوںنے کہا کہ بانی سنی تحریک محمد سلیم قادری شہید رحمتہ اللہ علیہ کے نظریات کو اُجاگر کرنے اور پاکستان کو حقیقی ، اسلامی وفلاحی ریاست بنانے کے لیے پاکستان سنی تحریک آج بھی ثروت اعجاز قادری صاحب کی قیادت میں کوشاں ہیں۔ محمدسلیم قادری رحمتہ اللہ علیہ نے انتہا پسند دہشتگردوں کے خلاف سینہ سپر ہو کر کام کیا۔آپ رحمتہ اللہ علیہ نے پاکستان سے فرقہ واریت کے خاتمے :اور باہم رواداری کیلئے تحریک کی بنیاد ڈالی ۔

ان کے نیک مشن کو پائے تکمیل تک پہنچانے کیلئے کارکنان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔ 18مئی2001کو شہید ہونے والے بانی سنی تحریک محمد سلیم قادری رحمتہ اللہ علیہ آج بھی کروڑوں دلوں میں زندہ ہیں ۔محمد سلیم قادری رحمتہ اللہ علیہ پاکستان سنی تحریک کے بانی ہیں۔ محمد سلیم قادری رحمتہ اللہ علیہ نے عوام اہلسنت میں شعوراجاگر کرکے نظریے کے تحفظ کو یقینی بنایا۔

آپ رحمتہ اللہ علیہ غوث الاعظم شیخ عبدالقادر جیلانی رحمتہ اللہ علیہ کے سچے مرید تھے۔ آپ رحمتہ اللہ علیہ نے عوام اہلسنت کی آبادیوں میں شر پھیلانے والی اسلام دشمن قوتوں کو للکار ا ،اوردین میں بگاڑ پیدا کرنے والوں کے ساتھ علم ، قلم اور طاقت کے ساتھ مقابلہ کیا۔ آپ رحمتہ اللہ علیہ نے حقوق اہلسنت اور نظام مصطفی ﷺکے نفاذ کے لیے 1990ء میں رمضان المبارک کی ستائیسویں شب کو سُنی تحریک کی بنیا درکھی۔

شہید نظام مصطفی ﷺمحمد سلیم قادری رحمتہ اللہ علیہ نے کبھی کسی کے حقوق تلف کرنے کی بات نہ کی ۔بانی سنی تحریک محمد سلیم قادری رحمتہ اللہ علیہ کی شہادت کو 18سال گزر چکے ہیں ،مگر ملزموں کو قانون کے مطابق انجام تک نہیں پہنچایا گیا۔قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک میں امن وامان بحال کرنے میں کسی بھی مصلحت کو خاطر میں نہ لائیں ۔ دہشتگردی کے خلاف پاکستان سنی تحریک کی دو قیادتوں نے شہادت دی ، مگر افسوس دہشتگردوں کو آج تک گرفتار نہیں کیا گیا ۔ حکومت اور انتظامیہ کی بے حسی کی وجہ سے ملزمان کو گرفتار نہ کیا گیا ۔ محمد سلیم قادری رحمتہ اللہ علیہ کے قاتل آج بھی دنددنارہے ہیں مگران کو کوئی گرفتار کرنیوالا نہیںہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں