پولیس کاون ویلنگ اور پتنگ بازی کے خلاف کریک ڈان 52 ملزمان گرفتار

اتوار 19 مئی 2019 21:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2019ء) لاہور میں چھٹی کے روز پولیس نے ون ویلنگ اور پتنگ بازی کے خلاف کریک ڈان کرتے ہوئے 52 ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔

(جاری ہے)

پولیس نے ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان کی ہدایت پر کریک ڈان کرتے ہوئے 45 ون ویلرز گرفتار کر لئے جن کے خلاف متعلقہ تھانوں میں 27 مقدمات درج کئے گئے ۔پولیس کے مطابق سول لائنز ڈویژن سے 30،اقبال ٹان سے 8 اور ماڈل ٹان ڈویژن سے 7ون ویلرز گرفتار کئے گئے ۔ اسی طرح پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی پر مختلف علاقوں سے 7 ملزموں کو دھر لیا گیا ۔ کینٹ ڈویژن سے 4 اور سول لائنز ڈویژن سے 3پتنگ بازوں کو گرفتار کے متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کر لئے گئے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں