جوان اولاد کا جنازہ اٹھاناکتنا مشکل ہوتا ہے،کل احساس ہوا،قمر زمان کائرہ

ہمارے بیٹے اللہ کے مہمان تھے، ہمارے پاس اتنے دن ہی رہنے آئے تھے اللہ کی طرف لوٹ گئے، الحمداللہ۔ پی پی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ اپنے بیٹے کے تعزیتی ریفرنس سے خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 19 مئی 2019 21:48

جوان اولاد کا جنازہ اٹھاناکتنا مشکل ہوتا ہے،کل احساس ہوا،قمر زمان کائرہ
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19 مئی 2019ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماء ، وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ جوان اولاد کا جنازہ اٹھانا کتنا مشکل ہوتا ہے،کل احساس ہوا، ہمارے بیٹے اللہ کے مہمان تھے، ہمارے پاس اتنے دن ہی رہنے آئے تھے اللہ کی طرف لوٹ گئے، الحمداللہ۔انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر اپنے بیٹے کی تعزیت کے لیے آئے لوگوں اور پارٹی کارکنان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے سب کو غمگین کردیا۔

انہوں نے کہا کہ بیٹے کی وفات بہت بڑا دکھ ہے، جوان اولاد کا جنازہ اٹھانا کتنا مشکل ہوتا ہے۔کل اس کا احسا س ہوا، بہرحال وہ اللہ کے مہمان تھے، ہمارے پاس اتنے دن ہی رہنے آئے تھے اللہ کی طرف لوٹ گئے، الحمداللہ۔ اللہ ان کی منزلیں آسان کرے اور ہمیں صبر عطا فرمائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں تمام دوستوں کا، جو تشریف لائے، جنہوں نے تعزیت کے پیغامات بھیجے، ہمارے لیے دعائیں کی ہیں۔

میڈیااور سب کا دلی شکریہ ادا کرتا ہوں ، ہمارے بیٹے واپس نہیں آئیں گے لیکن دوستوں کے آنے سے ہمارا غم کم ہوا۔اولاد کے جانے کا غم زندگی بھر ساتھ چلے گا۔لیکن چونکہ یہ اللہ کی رضا سے ہے، اسی کے انعام تھے، اسی کے پاس چلے گئے، الحمداللہ۔اللہ اکبر۔قمر زمان کائرہ نے کہا کہ میں اپنے شہر کا بھی شکرگزار ہوں۔جو غم کی گھڑی میں سوگوار تھا۔اللہ ہمیں اپنی زندگی میں بہتری لانے کی توفیق دے۔

انہوں نے کہا کہ واقعی یہ زندگی بڑی کمزور ہے، سنتے ہیں لیکن بندہ یقین نہیں کرتا۔زندگی کے لالچ بڑے ہیں، قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ایک لمحے سے کم وقت میں زندگی کتنی تبدیل ہوسکتی ہے، اس کا احساس مجھے پرسوں ہوا۔ واضح رہے پپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ کے بیٹے اسامہ کائرہ اور اس کے دوست حمزہ بٹ کولا لہ موسیٰ نوگزہ قبرستان میں سپردخاک کیا گیا،سیاسی رہنماؤں سمیت لوگوں کی بڑی تعداد نمازے جنازہ میں شریک ہوئی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں