آئی ایم ایف کےساتھ معاہدےکی خفیہ شرائط سامنےآنا شروع ہوگئیں

آئی ایم ایف نے چین، سعودی عرب اوریواے ای کے قرض کی واپسی کی مدت میں توسیع کی شرط عائد کی، یہ ممالک یقین دہانی کروائیں گے کہ آئندہ مالی سال کے قرضوں کی مدت میں توسیع کریں گے،جبکہ آئی ایم ایف خود وقت پر قرض وصول کرے گا۔سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 20 مئی 2019 15:42

آئی ایم ایف کےساتھ معاہدےکی خفیہ شرائط سامنےآنا شروع ہوگئیں
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20 مئی 2019ء) حکومت کی آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کی خفیہ شرائط سامنے آنا شروع ہوگئیں، پیپلزپارٹی کے رہنماء سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا کہ آئی ایم ایف نے چین، سعودی عرب اوریواے ای سے قرض کی واپسی کی مدت میں توسیع کی شرط عائد کی، یہ ممالک یقین دہانی کروائیں گے کہ آئندہ مالی سال کے قرضوں کی مدت میں توسیع کریں گے،جبکہ آئی ایم ایف خود وقت پر قرض وصول کرے گا۔

سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے اپنے بیان میں کہا کہ حکومت کی آئی ایم ایف کے ساتھ وقت کے ساتھ معاہدے کی خفیہ شرائط سامنے آنا شروع ہوگئیں۔ پاکستان کے معاملے میں آئی ایم ایف کی یہ شرط شامل کی گئی ہے کہ چین، سعودی عرب اوریواے ای سے قرضے کی واپسی کی مدت میں توسیع کریں۔

(جاری ہے)

جبکہ آئی ایم ایف خود پاکستان کے ساتھ قرضوں کی واپسی کی مدت میں اضافہ کرنے کوتیارنہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف نے چین، یواےای اورسعودی عرب سے یقین دہانی لینے کا بھی کہا ہے۔ یہ یقین دہانی کہ وہ آئندہ مالی سال میں ادا کیے جانے والے قرضے کی مدت میں توسیع کریں گے۔ حکومت آئی ایم ایف سے معاہدے کوعوام اورپارلیمنٹ سے مسلسل چھپا رہی ہے۔ سینیٹر رضا ربانی نے کہا کہ آئی ایم ایف نے پہلے کبھی کسی بھی ملک سے اس شرط پرعملدرآمد کرنے کا نہیں کہا۔

آئی ایم ایف کی لازمی شرائط پرعملدرآمد کے تحت ڈالرکواوپن مارکیٹ کے رحم وکرم پرچھوڑ دیا گیا۔ اسی طرح گیس پٹرول اوربجلی کے نرخوں میں اضافہ کردیا جائے گا۔ رضا ربانی نے کہا کہ حکومت نے کم آمدن والے گیس صارفین کیلئے بلوں میں اضافہ تجویزکیا ہے۔ سینیٹر رضا ربانی نے کہا کہ صنعتکارسرمایہ داروں کیلئے گیس کے نرخوں میں کمی تجویزکی گئی ہے۔

یہ وہ معاشی قیمت ہے جو پاکستان کو ادا کرنا ہوگی۔ دوسری جانب ن لیگی رکن قومی اسمبلی بیگم سیما جیلانی نے کہا کہ ہر روز روپے کی قیمت میں کمی اور ڈالر کی قیمت میں اضافہ آئی ایم ایف کے ساتھ کامیاب معاہدہ ہونے کے اثرات آنا شروع ہوگئے ہیں، حکومت معاشی محاذ پر ناکام ہوچکی ہے،آئی ایم ایف معاہدے پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا جائے اور معاہدے کی تمام تفصیلات عوام کے سامنے رکھی جائیں، تبدیلی کا نعرہ لگانے والوں نے مہنگائی کا ریکارڈ قائم کردیا ہے،موجودہ حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے عوام خود کشیاں کرنے پرمجبور ہوگئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک کا معاشی کنٹرول ایم آئی ایف نے سنبھال لیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں