پنجاب حکومت کی گلوکارہ ہیرسنگھارکےعلاج کیلئے5 لاکھ کی مالی امداد

گلوکارہ ہیرسنگھارعرصہ ایک سال سے کینسرکی بیماری میں مبتلا ہیں، گلوکارہ کو امدادی چیک وزیراطلاعات پنجاب نے دیا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 20 مئی 2019 16:06

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20 مئی 2019ء) پنجاب حکومت نے گلوکارہ ہیر سنگھارکوعلاج کیلئے5 لاکھ امدادی رقم دے دی، گلوکارہ ہیرسنگھارعرصہ ایک سال سے کینسرکی بیماری میں مبتلا ہیں، گلوکارہ کو امدادی چیک وزیراطلاعات پنجاب نے دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب حکومت نے کینسرمیں مبتلا گلوکارہ ہیرسنگھار کےعلاج معالجے کیلئے5 لاکھ روپے جاری کردیے۔

بتایا گیا ہے کہ صوبائی وزیراطلاعات صمصام بخاری نے گلوکارہ کیلئے5 لاکھ روپے کا امدادی چیک جاری کردیا ہے۔ گلوکارہ ہیرسنگھارعرصہ ایک سال سے کینسرکی بیماری میں مبتلا ہیں۔ نامور معروف گلوکارہ ہیر سنگھار بہترین گلوکاری اور پرفارمنس کی بناء پر وومن آف دی ایئر ایوارڈ بھی حاصل کر چکی ہیں۔ دوسری جانب بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکارہ صائمہ اختر نے اپنے ایک بیان کہا تھا کہ اداکارہ و گلوکارہ ہیر سنگھار نے اپنے حق کے لیئے آواز اٹھائی کیونکہ اس نے اس معاشرے میں مرد کے ظلموں کو بہت سہ لیا وہ اپنے بچوں کو لے کر در در بھٹکتی رہی اور اب جب اس نے اپنا حق واپس لینا چاہا تو اس کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا ۔

(جاری ہے)

صائمہ اختر نے مزید کہا کہ ہیرسنگھار کو اس کا حق اس کے بچوں کا حق ضرور ملنا چاہیئے اور اس کے سابقہ خاوند اور اس جیسے کئی مردوں کو ایسے ظلم کی سزا ملنی چاہیئے جن کی وجہ سے کتنی ہیر سنگھاریں بچوں کا پیٹ پالنے کے لیئے در در دھکے کھا رہی ہیں۔قانون کو اب حرکت میں آجانا چاہیئے اوریسے مردوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لاتے ہوئے ان عورتوں کا حق انہیں دلا دینا چاہیئے۔ مزید برآں ہیر سنگھار کے مداحوں نے شوکت خانم انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ ہیر سنگھار کا شوکت خانم ہسپتال میں مفت علاج کیا جائے۔ ان کے فن کی قدر کی جائے۔ فنکاروں کو ہیلتھ کارڈ کی طرح طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں