منظور وٹو کی نیب کے دفتر میں پیشی ،غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں سوالات کے جوابات جمع کرادئیے

سیف الرحمن کا نیب بے حد ظالم تھا ،آج نیب والے عزت دیتے ہیں،سیف الرحمن کا نیب برائی آج کا نیب اچھائی کا نیب ہے کوئی غلط کام نہیں کیا،آج بھی ہر سال یوٹیلیٹی سٹورز کے ملازمین کے کنٹریکٹ میں توسیع دی جاتی ہے‘ سابق وزیر اعلیٰ کی میڈیا سے گفتگو

پیر 20 مئی 2019 16:19

منظور وٹو کی نیب کے دفتر میں پیشی ،غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں سوالات کے جوابات جمع کرادئیے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2019ء) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں منظور وٹو نے اپنے دور میں غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں نیب لاہور کے دفتر میں پیش ہو کر سوالات کے جوابات جمع کرادئیے ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے منظور وٹو نے کہا کہ سیف الرحمن کا نیب بھی دیکھا اور آج کا نیب بھی دیکھ رہا ہوں اور دونوں میں زمین آسمان کا فرق ہے ، سیف الرحمن کا نیب بے حد ظالم تھا اور آج کا نیب بہت بہتر ہے ،نیب والے بہت عزت دیتے ہیں۔

سیف الرحمن کا نیب برائی کا نیب تھا آج کا نیب اچھائی کا نیب ہے ۔سیف الرحمن نے ایک جج صاحب کے گھر جا کر آصف زرداری اور بینظیر کو سزا دلوانے کے اقدامات کئے تھے۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین نیب کی جانب سے کاروباری طبقہ کے ساتھ تعاون اور خواتین کو طلب نہ کرنے کا بیان قابل ستائش ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ اس دور میں میرے خلاف کوئی منی لانڈرنگ کا کیس نہیںبنا ۔

میرے خلاف ملازمتیں دینے کا کیس بنایا گیا،آج حکمران کہہ رہے ہیں کہ ایک کروڑ نوکریاںگے جبکہ میں نے لوگوں کو نوکریاں دیں۔۔نیب کو بتایا ہے میں نے کوئی غلط کام نہیں کیا،آج بھی ہر سال یوٹیلیٹی سٹورز کے ملازمین کے کنٹریکٹ میں توسیع دی جاتی ہے،اگر بے ضابطگی ہے تو بے شک توسیع نہ دی جائے۔انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں ملک کسی بڑے احتجاج کا متحمل نہیں ہو سکتا ،سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھ کو قومی اور معاشی معاملات پر بات کرنی چاہیے ۔انتقامی کارروائی کی بجائے تمام لوگوں کو مل بیٹھ کر کام کرنا ہوگا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں