سابق چیئرمین نیپرا خالد سعید کی نیب میں پیشی ،ایک گھنٹہ تک سوالات پوچھے گئے

پیر 20 مئی 2019 16:21

سابق چیئرمین نیپرا خالد سعید کی نیب میں پیشی ،ایک گھنٹہ تک سوالات پوچھے گئے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2019ء) سابق چیئرمین نیپرا خالد سعید نیب لاہور میں پیش ہو گے جن سے تحقیقاتی ٹیم نے سوالات پوچھے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق خالد سعید پر نشاط چونیاں پاور کو خلاف ضابطہ اور اضافی ادائیگیوں اورسنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی سے متعلق تحقیقات کی گئیں۔ذرائع کے مطابق نیب کی تین رکنی ٹیم نے خالد سعید سے ایک گھنٹہ تک سوالات پوچھے ۔خالد سعید اس حوالے سے تمام ریکارڈ بھی ہمراہ لائے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں