چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے قیصر نذیر بٹ کو سیشن جج لاہور تعینات کر دیا

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن سیشن جج شبیر حسین لاہور سے پاکپتن شریف ،ملک مشتاق احمد پاکپتن سے بہاولپور تعینات

پیر 20 مئی 2019 16:21

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے قیصر نذیر بٹ کو سیشن جج لاہور تعینات کر دیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2019ء) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس سردار محمد شمیم خان نے قیصر نذیر بٹ کو سیشن جج لاہور تعینات کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ نے تین سیشن ججز کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کیے ہیں اور رجسٹرار ہائیکورٹ نے چیف جسٹس کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج قیصر نذیر بٹ سیشن جج لاہور تعینات،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن سیشن جج شبیر حسین کو لاہور سے پاکپتن شریف اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ملک مشتاق احمد پاکپتن سے بہاولپور تعینات کر دیا گیا ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں