لاہور ہائیکورٹ کا وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کے لئے درخواست کو آئندہ ہفتے سماعت کے لیے لگانے کا حکم

پیر 20 مئی 2019 23:19

لاہور ہائیکورٹ کا وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کے لئے درخواست کو آئندہ ہفتے سماعت کے لیے لگانے کا حکم
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2019ء) لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کے لئے درخواست کو آئندہ ہفتے سماعت کے لیے لگانے کا حکم دے دیا۔عدالت نے ہدایت کی ہے کہ ہائی کورٹ آفس کیس کو سماعت کے لئے لگائے۔ مسٹر جسٹس شاہد وحید نے اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں وزیراعظم عمران خان اور الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کا موقف ہے کہ عمران خان نے 2014 میں اججتاج کے دوران لوگوں کو بغاوت کے لیے اکسایا۔انگلینڈ کی عدالت ٹیر وائٹ کو عمران خان کی بیٹی قرار دے چکی ہے۔ عمران خان نیازی نے ٹیرن وائٹ کو اپنی بیٹی ماننے سے انکار کیا ہے۔ عمران خان نیازی نے کاغذات نامزدگی میں اپنی بیٹی ٹیرن وائٹ ذکر نہیں کیا ہے۔ عمران خان نیازی آئین کے آرٹیکل 62،63 پر پورا نہیں اترتے ہیں۔ وزیراعظم پاکستان صادق اور امین بھی نہیں رہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت وزیراعظم عمران خان کو نا اہل قرار دے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں