لاہور، جہانگیر ترین کو سرکاری اجلاسوں میں شرکت سے روکنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں زیر سماعت آئینی درخواست سماعت کیلئے مقرر

پیر 20 مئی 2019 23:19

لاہور، جہانگیر ترین کو سرکاری اجلاسوں میں شرکت سے روکنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں زیر سماعت آئینی درخواست سماعت کیلئے مقرر
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2019ء) سپریم کورٹ سے نااہل جہانگیر ترین کو سرکاری اجلاسوں میں شرکت سے روکنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں زیر سماعت آئینی درخواست سماعت کیلئے مقررکر دی گئی۔جسٹس عابد عزیز شیخ 16 ستمبر کو جہانگیر ترین کیخلاف آئینی درخواست پر سماعت کریں گے۔ چوہدری شعیب سلیم ایڈووکیٹ نے جہانگیر ترین کی سرکاری اجلاسوں میں شرکت کو چیلنج کر رکھا ہے ۔

چوہدری شعیب سلیم ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ سپریم کورٹ پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کو آئین کے آرٹیکل باسٹھ ون ایف کے تحت نااہل قرار دے چکی ہے۔ درخواست گزار کا موقف ہے کہ نواز شریف کیس کے اصول کے تحت نااہل شخص حکومت کے کسی سرکاری اجلاس میں شرکت نہیں کر سکتا۔جہانگیر ترین مسلسل سرکاری اجلاسوں میں شرکت کر کے سپریم کورٹ فیصلے کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

نااہل جہانگیر ترین کی سرکاری اجلاسوں میں شرکت جمہوریت اور قانون کی بالادستی کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے۔لاہور ہائیکورٹ نااہل جہانگیر ترین کو سرکاری اجلاسوں میں شرکت کیخلاف مرکزی درخواست میں نوٹس کر چکی ہے۔مرکزی کیس لاہور ہائیکورٹ کے بنچ کی عدم دستیابی کے باعث سماعت کیلئے مقرر نہیں ہوا۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ لاہور ہائیکورٹ نااہل جہانگیر ترین سرکاری اجلاسوں میں شرکت کیخلاف درخواست جلد سماعت کیلئے مقرر کرے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں