امن کے لئے جتنی قربانیاں پاکستان نے دی ہیں دنیا کے کسی ملک نے نہیں دیں‘صمصام بخاری

نواز شریف کو جیل چھوڑنے سے لے کر اے پی سی تک کے سارے ڈرامے میں مریم نواز کو لیڈر بنانے کی کوشش کی جارہی ہے پاکستانی قوم امن ، سلامتی اور بقائے باہمی سے محبت کرنے والی قوم ہے بدقسمتی سے مغرب میں پاکستان کے بارے میں درست امیج پیش نہیں کیا جارہا‘صوبائی وزیر یونیورسٹی آف ایجوکیشن میں سیمینار سے خطاب ،میڈیا سے گفتگو

پیر 20 مئی 2019 23:29

امن کے لئے جتنی قربانیاں پاکستان نے دی ہیں دنیا کے کسی ملک نے نہیں دیں‘صمصام بخاری
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2019ء) صوبائی وزیر اطلاعات سید صمصام علی بخاری نے کہا ہے کہ امن کے لئے جتنی قربانیاں پاکستان نے دی ہیں دنیا کے کسی ملک نے نہیں دیں-پاکستانی قوم امن ، سلامتی اور بقائے باہمی سے محبت کرنے والی قوم ہے بدقسمتی سے مغرب میں پاکستان کے بارے میں درست امیج پیش نہیں کیا جارہا، ہمیں مذہبی ، جغرافیائی ، صنفی اور فرقہ وارانہ تعصبات سے بالا ہو کر دنیا بھر میں پاکستان کے سافٹ امیج کے لئے کام کرنا ہوگا- ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونیورسٹی آف ایجوکیشن میں امن ، رواداری اور مکالمہ کلچر کے موضوع پر منعقدہ پینل ڈسکیشن کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا- صوبائی وزیر نے کہا کہ ہمارے معاشرے کی اقدار ، رواداری ، برداشت اور باہمی احترام پر مشتمل ہیں ، ہماری معاشرتی اقدار کا دنیا بھر میں اعتراف کیا جاتا ہے ہمیں اپنی شناخت پر شرمندگی کی بجائے فخر کرنا چاہیے ، ہماری تاریخ اور ہمارا ماضی تابناک ہے یہی فخر ہماری نوجوان نسل کی سوچ کا حصہ ہونا چاہیے - انفرادی طور پر اور اجتماعی طور پر ہر پاکستانی کو ملک کے سافٹ امیج اور ترقی و خوشحالی میں اپنا حصہ ڈالنا ہوگا- انہوں نے کہا کہ بحیثیت پاکستانی ہم بیک وقت اسلامی ، پاکستانی اور مشرقی تہذیب کی نمائندگی کررہے ہیںاور ہمیں فخر سے اس نمائندگی کا حق ادا کرنا چاہیی- انہوں نے کہا کہ قومیں اپنی غلطیوں سے سبق سیکھتی ہیں ہمیں بھی بحیثیت قوم آگے بڑھنے کے لئے ماضی کی غلطیوں سے جان چھڑانا ہوگی ہمارا مسئلہ یہ ہے کہ ہم جب بھی گفتگو کرتے ہیں صرف مسائل کا رونا روتے ہیں اس کا حل پیش نہیں کرتی- نوجوان نسل کو اس طرز فکر سے اجتناب کرتے ہوئے مثبت سوچ کو اپنانا ہوگا تاکہ پاکستان کے حوالے سے جو خواب جناح و اقبال نے دیکھا تھا اس کی تعبیر ممکن ہوسکی- بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ گزشتہ روز اپوزیشن کے افطار ڈنر پر چارٹرآف ڈیموکریسی کی بجائے چارٹرٹوپروٹیکٹ کرپشن پر بات ہوئی جس میں دو خاندانوں کے میگاکرپشن میں ملوث بڑوں کو بچانے پر غوروخوض ہوا - انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی اے پی سی کی اہمیت کا اندازہ اسی سے ہی لگایا جاسکتا ہے کہ نون لیگ اور پیپلزپارٹی میں سے کوئی بندہ ان کو اے پی سی قیادت کرنے کے لئے نہیں ملا-انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی کرپٹ قیادت کو احتساب سے بچانے کے لئے اے پی سی کا ڈرامہ رچایا جارہا ہے لیکن عوام جانتی ہے کہ یہ سب کچھ عوام کے لئے بلکہ نیب سے بچنے کے لئے کیا جارہا ہی- ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو جیل چھوڑنے سے لے کر اے پی سی تک کے سارے ڈرامے میں مریم نواز کو لیڈر بنانے کی کوشش کی جارہی ہے جبکہ حمزہ شہباز کا معاملہ ختم نظر آتا ہی-انہوں نے کہا کہ علیم خان کو نیب نے گرفتار کیا تو وہ چیخے چلائے نہیں بلکہ عزت و آبرو سے عدالتوں کا سامنا کرکے سرخرو ہوئی- انہوں نے کہا کہ موجودہ معاشی صورتحال میں ہر پاکستانی کو ڈالر مارکیٹ میں لے آنا چاہیے تاکہ قرضوں کا کشکول توڑا جاسکے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں