مریم نواز کو مریم صفدر نہ کہا جائے، راناثناء اللہ ٹی وی شو کے دوران ناراض ہو گئے

ندیم افضل چن کی جانب سے نائب صدر مسلم لیگ ن کومریم نواز کی بجائے ’مریم صفدر‘ کہنے پر رانا ثناء اللہ ناراض

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ پیر 20 مئی 2019 23:19

مریم نواز کو مریم صفدر نہ کہا جائے، راناثناء اللہ ٹی وی شو کے دوران ناراض ہو گئے
لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مئی2019) ایک نجی ٹی وی شو کے دوران وزیراعظم عمران خان کے ترجمان ندیم افضل چن نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی اور مسلم لیگ ن کی نائب صدر کو ’مریم نواز‘ کی بجائے ’مریم صفدر‘ کہہ کر پکارا تو مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ نے اس بات پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں مریم نواز کہا جائے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ مریم نواز کے شوہر کا نام کیپٹن ریٹائرڈ صفدر ہے لیکن وہ مریم نواز کہلوانا پسند کرتی ہیں اور ان کی تمام دستاویزات پر بھی ان کا نام مریم نواز درج ہے۔ اس سے پہلے پانامہ پیپرز کیس کے دوران جب مریم نواز جیل مین تھیں تو ایک کاغز پر کیپٹن(ر) صفدر نے مریم صفدر نام لکھ کر ان کے دستخت کر دیے تھے جس پر مریم نواز نے بھی برہمی کا اظہار کیا تھا۔ مریم نواز پر اکثر تنقید کی جاتی رہی ہے کہ وہ اپنے نام کے ساتھ خاوند کا نبنام کیوں نہین لکھتیں لیکن وہ خود کو مریم نواز کہلوانا ہی پسند کرتی ہیں اور اب ندیم افضل چن کی جانب سے انہیں ’مریم نواز‘ کی بجائے ’مریم صفدر‘ کہنے پر مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ برہم ہو گئے اور کہا کہ انہیں مریم نواز کہا جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں