پروفیشنل بھکاریوں کی گرفتاری وزیراعظم سے شروع کریں، بلاول بھٹو

یہ غربت نہیں غریب مٹاؤحکومت ہے،جو بھکاریوں کو بھی نہیں بخش رہی۔ چیئرمین پی پی بلاول بھٹو کا اسلام آباد میں پیشہ وربھکاریوں کی گرفتاری کی مہم پر ردعمل

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 21 مئی 2019 17:56

پروفیشنل بھکاریوں کی گرفتاری وزیراعظم سے شروع کریں، بلاول بھٹو
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21 مئی 2019ء) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پروفیشنل بھکاریوں کی گرفتاری وزیراعظم سے شروع کریں، یہ غربت نہیں غریب مٹاؤحکومت ہے،جو بھکاریوں کو بھی نہیں بخش رہی۔ انہوں نے ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں اسلام آباد میں پیشہ ورانہ بھکاریوں کی گرفتاری کی مہم پر اپنے ردعمل میں کہا کہ یہ غربت نہیں غریب مٹاؤحکومت ہے۔

واقعی اگر پیشہ ورانہ بھکاریوں کو گرفتار کرنا ہے تو پھر پروفیشنل بھکاریوں کی گرفتاری کا عمل سلیکٹڈ وزیراعظم سے شروع کرلیں۔ واضح رہے ڈی سی اسلام آباد کی جانب سے شہر بھر میں پروفیشنل بھکاریوں کیخلاف آپریشن شروع کیا گیا ہے۔ جس میں بھکاریوں کو پولیس گرفتار کررہی ہے۔
دوسری جانب چیئرمین بلاول بھٹو زر داری نے کہا کہ خواتین کے خلاف جرائم کی خبریں ملتی ہیں،خواتین کو قانونی معاونت فراہم کرنے کیلئے خصوصی پراسکیوٹر ہونا چاہیے، شاہ زیب کیس کو ٹیسٹ کیس کے طور پر لیتے ہوئے پیکا ایکٹ پر نظر ثانی کرنی ہو گی،جبری گمشدگی کے حوالے سے کوئٹہ میں خصوصی اجلاس بلائیں گے، راؤ انوار کے پیچھے وہی لوگ ہیں جو جبری گمشدگیوں کے پیچھے ہیں جبکہ وفاقی وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ سزائے موت، جبری گمشدگیوں اور کم عمر کی شادی کے حوالے سے قانون سازی کی ضرورت ہے، وزارت انسانی حقوق سے متعلق تمام بلز کی منظوری دے چکی ہے اصل رکاوٹ بیوروکریسی ہے۔

(جاری ہے)

بلاول بھٹو زر داری نے کہا کہ جبری گمشدگی کے حوالے سے کوئٹہ میں خصوصی اجلاس بلائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک آپ کے چھ نکات پر عملدرآمد نہ ہوں آپ عوام دشمن بجٹ کیلئے ووٹ نہ دے، راؤ انوار کے پیچھے وہی لوگ ہیں جو جبری گمشدگیوں کے پیچھے ہیں۔ کمیٹی نے زیر التواء بلز کی جائزے کیلئے سب کمیٹی تشکیل دیدی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں