لاہور ریلوے سٹیشن پر سمجھوتہ ایکسپریس کے ذریعے آٹھ کلو سے زائد ہیروئن لاہور سے بھارت سمگل کرنے کی کوشش ناکام

منگل 21 مئی 2019 21:43

لاہور ریلوے سٹیشن پر سمجھوتہ ایکسپریس کے ذریعے آٹھ کلو سے زائد ہیروئن لاہور سے بھارت سمگل کرنے کی کوشش ناکام
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2019ء) لاہور ریلوے سٹیشن پر سمجھوتہ ایکسپریس کے ذریعے آٹھ کلو سے زائد ہیروئن لاہور سے بھارت سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے سپیشل برانچ کے اہلکاروں نے سمجھوتہ ایکسپریس کی ایک بوگی کے خفیہ خانوں میں چھپائے گئے ہیروئن کے پیکٹ قبضہ میں لے کر مقدمہ درج کر لیا ہے اور تفتیش شروع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان چلنے والی بین الااقوامی مسافر ٹرین سمجھوتہ ایکسپریس لاہور سے روانہ ہو کر براستہ واہگہ اٹاری جانے کے لئے جب واہگہ ریلوے سٹیشن پہنچی تو واہگہ ریلوے سٹیشن پر تعینات سپیشل برانچ کے اہلکاروں نے خفیہ اطلاع پر کسٹمز حکام کی مدد سے ٹرین میں نصب ایک بوگی کے خفیہ خانوں کی تلاشی لی تو بوگی کے خفیہ خانوں میں چھپائے گئے ہیروئن کے پیکٹ برآمد کر لئے۔

متعلقہ بوگی کی ٹرین سے علیحدہ کر کے باقی ٹرین کو بھارت روانہ کر دیا گیا۔ کسٹمز حکام نے ہیروئن کی سمگلنگ کی کوشش کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ قبضہ میں لی جانے والی ہیروئن ریلوے اہلکاروں کی ملی بھگت سے بوگی کے خفیہ خانوں میں چھپائی جا سکتی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں