وزیراعلی عثمان بزدار کا وفاقی وزیر سردار علی محمد مہر کے انتقال پر اظہار تعزیت

منگل 21 مئی 2019 23:23

وزیراعلی عثمان بزدار کا وفاقی وزیر سردار علی محمد مہر کے انتقال پر اظہار تعزیت
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2019ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے وفاقی وزیر سردار علی محمد مہر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں غمزدہ خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ مرحوم علی محمد مہر کی سیاسی و سماجی خدمات تادیر یاد رکھی جائیں گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں