لاہور،خزانے پر ہاتھ صاف کرنیوالے’’ٹرپل شاہوں‘‘ کو بھی پکڑا جائی: خر م نواز گنڈا پور

شہباز شریف کو ضمانت نہ ملتی تو کھربوں روپے کی کرپشن انکوائریاں ٹھپ نہ ہوتیں ھ*بجلی،گیس کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوا تو مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا: سیکرٹری جنرل

منگل 21 مئی 2019 23:28

لاہور،خزانے پر ہاتھ صاف کرنیوالے’’ٹرپل شاہوں‘‘ کو بھی پکڑا جائی: خر م نواز گنڈا پور
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2019ء) پا کستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے کہا ہے کہ عدالت عالیہ نے ڈبل شاہ کی ضمانت مسترد کرتے ہوئے درست کہا ہے کہ عوام کو لوٹنے ولے کسی رعائت کے مستحق نہیں مگر اس نظام کے تحت قومی خزانے کا کھربوں روپیہ ہڑپ کرنیوالے’’ ٹرپل شاہ‘‘ دندناتے پھر رہے ہیں،ان ’’ٹرپل شاہوں‘‘ کو بھی جیل کے سلاخوں کے پیچھے لایا جائے اور ان کے حلق میں انگلی ڈال کر ملک و قوم کا پیسہ نکلوایا جائے۔

انہوں نے کہاکہ ایک’’ ٹرپل شاہ‘‘ جس کے دامن پر 14 بے گناہوں کا خون بھی ہے وہ آجکل لندن بھاگا ہوا ہے۔سابق وزیر اعلیٰ شہباز شریف کو ضمانت کی سہولت نہ ملتی تو وہ بیرون ملک نہ بھاگتے اور کھربوں روپے کی لوٹ مار کے کیسز کی تفتیش بھی ٹھپ نہ ہوتی۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ اس امر میں کوئی شُبہ نہیں کہ سابق حکمرانوں کی لوٹ مار اور بے تحاشا قرضے لینے کی وجہ سے ملکی معیشت کا بھٹہ بیٹھا۔

موجودہ حکومت عوام پر بوجھ ڈالے بغیر معیشت کو ٹھیک کرنے کی پالیسی اختیار کرے۔مہنگائی میں ہوشرباء اضافہ نے غریب کا چولہا ٹھنڈا کر دیا ہے،حکومت مصنوعی مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے سخت تادیبی اقدامات برئوے کار لائے۔انہوں نے کہا کہ بجلی،گیس کی قیمتوں میں مزید اضافہ کی خبریں آ رہی ہیں اگر یہ اضافہ ہوا تو مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا،عوام میں مہنگائی کا مزیدبوجھ اٹھانے کی سکت نہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں