پنجاب کا وزیراعلیٰ بدلنا ناگزیر ہے،تھپکی دینے اور پروپیگنڈا کرنے سے کا م نہیں چلے گا

عثمان بزدار کا موازنہ وسیم اکرم سے نہیں ہوسکتا،وسیم جیسا باﺅلر صدیوں میں پید اہوتا ہے،سینئر صحافی کی تنقید

Sajjad Qadir سجاد قادر بدھ 22 مئی 2019 07:48

پنجاب کا وزیراعلیٰ بدلنا ناگزیر ہے،تھپکی دینے اور پروپیگنڈا کرنے سے کا م نہیں چلے گا
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 مئی 2019ء)   وزیراعظم عمران خان کو اب تک جس معاملے پر سب سے زیادہ تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے وہ پنجاب کے وزیراعلیٰ عثمان بزدار ہیں۔ بیوروکریسی سمیت،صحافیوں اور بزنس مینوں نے بھی عثمان بزدار کی وزیراعلیٰ کے طور پر تعیناتی کو حیرت کی نگاہ سے دیکھا تھا اور آغاز ہی میں انہیں تبدیل کرنے کی بات بھی کی تھی۔

مگر وہ کپتان ہی کیسا جو اپنے غلط یا صحیح فیصلے پر ڈٹ نہ جائے اور عمران خان کی یہ خصلت اسے اپنے وژن میں یکتا بناتی ہے کہ وہ جو فیصلہ کر لیتا ہے تو پھر مڑ کر نہیں دیکھتا۔ مگر باز اوقات مڑ جانا ہی بتر ہوتا ہے کہ یوٹرن لینا بھی عمران خان ہی کی خاصیت ہے ارو جس قدر یو ٹرن عمران خان نے ایک سیاستدان کے طور پر لیے ہیں اتنے یو ٹرن کسی اور کے نصیب میں نہیں آئے۔

(جاری ہے)

عثمان بزدار کی تعیناتی کے حوالے سے مختلف حلقوں سے احتجاج کی صدا بھی بلند ہوئی تھی یہاں تک کہ پی ٹی آئی کے اندر ہی بغاوت پھوٹ پڑی تھی ۔عین ممکن تھا کہ فارورڈ بلاک اپنی چال میں کامیاب ہوتااور پنجاب حکومت کا تختہ الٹ دیا جاتا کہ عمران خان نے اولین ترجیح دیتے ہوئے اپنے کارکنوں اور ممبرز کی سرزنش کی اور کسی قسم کی پارٹی بننے سے منع کیا۔

تاہم عثمان بزدار کو دھکے سے تو چلایا نہیں جا سکتا جب تک کہ بندہ خود ایکٹو نہ ہو وہ اپنی جگہ نہیں بنا سکتا۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی ہارون الرشید نے کہا کہ عثمان بزدار کی تبدیلی ناگزیر ہے۔وہ اس عہدے کے قابل ہی نہیں ہے اور یہ عمران خان کا غلط فیصلہ ہے کہ ایک ایسے شخص کو اتنے بڑے عہدے پر بٹھا رکھا ہے جو اس مسند کے قابل ہی نہیں ہے۔

پنجاب بہت بڑا صوبہ ہے ملک کی سب سے بڑی انڈسٹری اسی صوبے میں ہے اور سب سے زیادہ زراعت اسی صوبوں میں ہوتی ہے اور اس صوبے کی آبادی بھی باقی صوبوں سے زیادہ ہے۔اس لیے اس عہدے پر کسی ایکٹو اور قابل آدمی کو ہونا چاہیے تھا۔عمران خان کا یہ کہنا کہ عثمان بزدار سیاست کے وسیم اکرم ہیں یہ بھی بے ڈھنگی مثال ہے۔عثمان بزدار کسی طور وسیم اکرم کے مقابل نہیں آ سکتے۔وہ شاندار باﺅلر ہے اور اس کے جیسے باﺅلر صدیوں یں پید اہوتے ہیں۔لہٰذا عمران خان کو اپنے فیصلے پر نظرثانی کرنی چاہیے اور پنجاب کے وزیراعلیٰ کو بدل دینا چاہیے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں