مریم نواز کا موٹروے پر سفر کے دوران نواز شریف کوخراج تحسین

پشاور،کراچی موٹروے کا لاھور، ملتان۔سیکشن ماشاءاللہ ۔ ہے کوئی پاکستان میں نواز شریف ثانی؟۔ مریم نواز کا ٹویٹ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 22 مئی 2019 12:33

مریم نواز کا موٹروے پر سفر کے دوران نواز شریف کوخراج تحسین
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 مئی 2019ء) : پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے موٹروے پر ن سفر کے دوران اپنے والد نواز شریف کو شاندار خراج تحسین پیش کیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ پشاور۔کراچی موٹروے کا لاھور۔ملتان۔سیکشن ماشاءاللہ ۔ ہے کوئی پاکستان میں نواز شریف ثانی؟۔

مریم نواز نے موٹر وے پر سفر کی ویڈیو بھی پوسٹ کی۔
 
خیال رہے نواز شریف نے اپنے دور حکومت میں موٹروے بنائی تھی جسے عوام آج بھی سراہتے ہیں۔تاہم مخالف جماعتوں کی طرف سے ہمیشہ نواز شریف پر تنقید کی گئی اور کہا گیا کہ اس قوم کو موٹروے کی نہیں بلکہ تعلیم اور صحت کی ضرورت ہے۔تاہم پاکستان مسلم لیگ ن کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو موٹروے بنانے، ایٹمی دھماکا کرنے اور اب سی پیک بنانے کی سزا دی گئی۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن (ر) محمد صفدر نے ایک بیان میں کہا تھا کہ نواز شریف نے اس ملک میںموٹروے بنائی تو ان کی حکومت 58 ٹو بی لگا کر ختم کردی گئی‘ انہوں نے ایٹمی دھماکہ کیا تو آمر نے انہیں اقتدار سے نکال کر جلاوطن کردیا اور اب سی پیک بنانے کی سزا انہیں دی گئی ہے۔اس بات سے بھی انکار ممکن نہیں کہ پاکستان مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف نے موٹروے کے معاملے پر سیاست کی۔

لیکن یہ بات بھی سچ ہے کہ موٹروے شہریوں کے لیے فائدہ مند ہے یہی وجہ ہے کہ مریم نواز نے بھی موٹروے پر سفر کرنے کے بعد اپنے والد نواز شریف کو خراج تحسین پیش کیا ہے اور کہا ہے کہ نواز شریف کا کوئی مقابلہ نہیں۔مریم نواز نے یہ بات سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کی ۔سوشل میڈیا صارفین نے ان کے ٹویٹ پر ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں