رمضان شوگر ملز ، صاف پانی اور آمدن سے زائد اثاثے کیس میں حمزہ شہباز کی عدالت میں پیشی
لیڈر آف اپوزیشن کے وکلا کوگرفتاری کی وجوہ، انکوائری و تفتیشی ریکارڈ فراہم کر دیا. نیب
میاں محمد ندیم بدھ 22 مئی 2019 14:15
(جاری ہے)
عبوری ضمانتوں میں توسیع کیلئے حمزہ شہباز لاہور ہائی کورٹ میں پیش ہوئے ،وکیل نیب نے کہا حمزہ شہبازکے وکلا کوگرفتاری کی وجوہ، انکوائری و تفتیشی ریکارڈ فراہم کر دیا ، عدالت کو اختیار ہے ضمانت خارج کردے یا منظور ، جو دستاویزات حمزہ شہباز کے وکلا نے مانگی انہیں فراہم کر دیں ہیں. نیب کے وکیل نے کہا کہ حمزہ شہباز نے اربوں کے اثاثے بنائے جن کے ذراائع نامعلوم ہیں ، بھائی سلمان اور والدہ کے اکاﺅنٹ میں بیرون ملک سے اربوں روپے آئے ، حمزہ شہباز سے تحقیقات کرنے کے لیے گرفتاری ضروری ہے ، حمزہ شہباز کو گرفتار نہ کیا گیا تو خدشہ ہے ملک سے فرار ہو جائیں گے. وکیل حمزہ شہباز نے کہا انکوائری پرچیئرمین نیب کی اجازت کاتحریری حکم نہیں دیا جا رہا، اجازت نامہ موجود نہیں تو تمام کارروائی غیر قانونی ہے، جس پر وکیل نیب کا کہنا تھا انکوائری کی اجازت اورگرفتاری کی وجوہات فراہم کر دی گئی ہیں. وکیل نیب نے مزید کہا حمزہ شہباز کے اکاﺅنٹس میں 50کروڑکی مشکوک ٹرانزیکشنز پائی گئیں، 18 کروڑ 10 لاکھ باہرسے آئے، حمزہ شہباز نے بے نامی جائیدادیں بنائیں اور 20 لاکھ سےزائد والدہ اوربھائی کے اکاﺅنٹ سے وصول کیے. وکیل نیب کا کہنا تھا 2000 میں شہبازشریف فیملی کےاثاثے 5سے 6کروڑ روپے کے تھے ، اب اثاثوں کی قیمت اربوں میں ہے حمزہ شہباز اور سلمان شہباز نے 9 صنعتی یونٹ قائم کئے. حمزہ شہباز شریف کی پیشی کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ، پولیس کی بھاری نفری ہائی کورٹ کے اندر اور اطراف میں تعینات کی گئی ، ن لیگی کارکنوں کواحاطہ عدالت میں داخل ہونےسےروک دیا گیا‘خیال رہے لاہور ہائی کورٹ نے آج تک کیلئے حمزہ شہباز کو عبوری ضمانت دے رکھی ہے. دوسری جانب نیب نے حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت خارج کرانے کی حکمت عملی وضع کرلی ہے اور نیب تفتیشی افسران نے حمزہ شہبازکےخلاف چارج شیٹ بھی تیار کرلی ہے. تفتیشی افسران کی جانب سے شواہد اور ریکارڈ پراسیکیوشن ٹیم کے حوالے کئے جائیں گے، شہبازشریف خاندان کے گرفتار فرنٹ مینوں سے تفتیش اور شریف فیملی کی کمپنیوں میں ملازمین کے اکاﺅنٹس سے آگاہ کیاجائےگا. ذرائع کا کہنا ہے کہ کمپنی کے چپراسی کے اکاﺅنٹ سے3ارب سے زائدٹرانزیکشن ہوئی، مقصود احمدشریف فیملی کی ملکیت چنیوٹ انرجی آفس میں چپراسی ہے، اربوں روپے چپراسی کے اکاﺅنٹ میں جمع کرائے گئے. نیب ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز اورسلمان شہبازاکاﺅنٹ میں رقم رکھتے جسے کیش کرایاجاتا ، شہبازشریف،حمزہ شہبازاورسلمان شہبازنے خطیررقم بیرون ملک بھجوائی،رقم فضل داد عباسی کی معاونت سے بیرون ملک بھجوائی گئی جبکہ حمزہ شہباز سے تحقیقات میں عدم تعاون کا الزام عائد کیا جائے گا.
متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
کمیشن نے مجھ سے بالکل نہیں پوچھا کہ دھرنے کے پیچھے فیض حمید تھے یا نہیں؟
ڈی جی ایل ڈی اے کا جوہر ٹائون جی ون مارکیٹ کمرشل زون کا دورہ، مارکیٹ کی ری ماڈلنگ کا پلان طلب
کمشنر لاہور کی زیر صدارت پاک نیوزی لینڈ ٹی ٹونٹی میچز کی سکیورٹی و انتظامات کے حوالے سے اجلاس
نوازشریف، آصف زرداری اورعمران خان اگرمل بیٹھیں تو مسائل حل ہوسکتے ہیں
ا*فسادات کے لئے سوشل میڈیا کے استعمال سے متعلق انکشاف ، رپورٹ تیار
ج*پنجاب کے ہسپتالوں میں انجیوگرافی کی سہولیات آئوٹ سورس کرنے کا فیصلہ
ج*نومنتخب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کراچی سے منصورہ پہنچ گئے
ج*لیسکو صارفین پر 83 کروڑ یونٹس کی اووربلنگ کیس ہوشربا ہی: لیاقت بلوچ
ڈرگ فری پنجاب ،وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر پولیس کا منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈائون جاری
کمشنر کی زیر صدارت وزیر اعلی پنجاب کے لاہور ڈویلپمنٹ ری ویمپنگ پروگرام بارے اجلاس
عوا م کو ریلیف کی فراہمی وزیراعلی پنجاب کا مشن ہے، صوبائی وزیر معدنیات
شاہد خاقان عباسی اچھے آدمی ہیں،انہیں پارٹی میں بیٹھ کر اپنی بات کرنی چاہیئے
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ٹیکس نیٹ بڑھانے اورحکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کویقینی بنائیں گے
-
کمیشن نے مجھ سے بالکل نہیں پوچھا کہ دھرنے کے پیچھے فیض حمید تھے یا نہیں؟
-
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو جمہوریہ چیک کے وزیر خارجہ کا ٹیلی فون، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر روابط اور بات چیت کو بڑھانے پر اتفاق
-
وزیر اعلی ٰبلوچستان میر سرفراز بگٹی سے سیکرٹری ویلفیئر فنڈ منسٹری آف اوورسیز پاکستانی ذوالفقار خان کی ملاقات
-
ملک بھر میں این ایچ اے روڈ انفراسٹرکچر کو بڑھانے کے لئے پرعزم ہیں ،نئی پالیسی لائیں گے، عبدالعلیم خان
-
گوجرخان پولیس کی موثر کارروائی، سکولوں اور کالجوں میں منشیات سپلائی کرنے والا منشیات فروش گرفتار
-
سوات ،نوجوان نے خودکو گولی مارکر خودکشی کرلی
-
نوازشریف، آصف زرداری اورعمران خان اگرمل بیٹھیں تو مسائل حل ہوسکتے ہیں
-
شاہد خاقان عباسی اچھے آدمی ہیں،انہیں پارٹی میں بیٹھ کر اپنی بات کرنی چاہیئے
-
وزیراعلی سندھ نے کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے مزید 8وزرا کو شامل کرلیا
-
سوشل میڈیا پر میرا کوئی اکائونٹ نہیں، سابق کرکٹر سعید انور
-
شاہین آفری سے تعلق پرانا اور مضبوط ہے ، بابر اعظم