ایف آئی اے نے انسانی سمگلنگ میں ملوث10اشتہاری گرفتار کر لئے

بدھ 22 مئی 2019 20:38

ایف آئی اے نے انسانی سمگلنگ میں ملوث10اشتہاری گرفتار کر لئے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2019ء) ایف آئی اے نے انسانی سمگلنگ میں ملوث10اشتہاری گرفتار کر لئے۔ایف آئی اے ٹیم نے پنجاب کے مختلف اضلاع میں چھاپے مار کر سادہ لوح عوام سے لاکھوں روپے وصول کر کے غیر قانونی طور پر بیرون ممالک بھجوانے میں ملوث انسانی سمگلروں طارق علی ، سہیل امجد ،توصیف محمد تنویر، محمد بشیر، محمد اقبال، محمد ناصر،خواجہ کامران اور محمد شریف کو گرفتار کیا ۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے ٹیم نے،فیصل آباد ،ٹوبہ ٹیک سنگھ،پنڈی شیخ موس، بھلوال اورچیک جھمرہ میں کاروائیاں کیں۔گرفتار انسانی سمگلروں کو پاسپورٹ سیل بھجوادیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں