مریم کو عوام کا نہیں، این آر او کی فکر ہے

کرپشن اور منی لانڈرنگ کرنے والوں کو لوگ سپورٹ نہیں کریں گے

Sajjad Qadir سجاد قادر جمعرات مئی 04:50

مریم کو عوام کا نہیں، این آر او کی فکر ہے
لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 مئی2019ء)   حکومت اپوزیشن کو اوراپوزیشن حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتی نظر آتی ہے۔ایسے لگتا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن سیاسی جماعتیں ملک و قوم کی بہتری اور پالیسی سازی کی بجائے ایک دوسرے کو کھری کھری سنانے اور تیری باری میری باری کا راگ الاپتے نظر آتے ہیں۔اپوزیشن کا ایک ہی رونا ہے کہ حکومت نے لوٹ مار مچا رکھی ہے اور وہ احتساب کے نام پر ذاتی دشمنی پر اتر آئی ہے۔

اس لیے اپوزیشن ارکان جہاں کہیں بھی جاتے ہیں وہ یہی بیانیہ دہراتے نظر آتے ہیں۔ن لیگ کی سربراہ مریم نواز گزشتہ روز بہاولپور میں تعزیت کے لیے گئی مگر وہاں بھی اس نے حکومت پر نشتر برسائے اور خوب تنقید کا نشانہ بنایا۔مریم نواز کی اس سیاسی تقریر کو بہت سے لوگوں نے ناپسند کیا کہ یہ موقع سیاست چمکانے کا نہیں تھا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید خان کا نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مریم نواز کو بے چینی ہے، وہ بلیغ الرحمان کیساتھ تعزیت کی بجائے سیاست کر رہی تھیں۔

این آر او کے متلاشی لوگوں کو اہمیت نہیں دینی چاہیے۔مریم نواز کے خطاب پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئیں احتجاج کریں کیونکہ احتجاج جمہوریت کا حسن ہے لیکن انہیں عوام کا نہیں این آر او کا درد ہے۔ اگر ان میں عوام کا درد ہوتا تو ملک کو اس طرح نہ لوٹتے۔ یہ ہمیشہ اپنے مفاد کے لیے اکٹھے ہوتے ہیں۔سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا کہ یہ کس کیخلاف تحریک چلائیں گے؟ کرپشن اور منی لانڈرنگ کرنے والوں کو لوگ سپورٹ نہیں کریں گے۔

جتنی مرضی تحریک چلائیں ان کیساتھ لوگ باہر نہیں نکلیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ پہلے این آر او ملتا تھا لیکن اس بار عمران خان سامنے ہے۔ پہلے کہتے رہے سعودی عرب سے معاہدہ نہیں کیا لیکن لبنان کے وزیراعظم سعد الحریری نے اسے بے نقاب کر دیا تھا۔ یہ جھوٹے لوگ ہیں، ان کو عوام پہچان چکے ہیں۔

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments