معروف صحافی نے سلمان شہباز کے سر میں 13 ٹانکے لگنے کا واقعہ بتا دیا

سلمان شہباز تتلیاں پکڑ رہے تھے،لڑائی میں کسی نے بوتل سر پر دے ماری،اس واقعے کی فوٹیج نواز شریف کے پاس بھی موجوجد ہے ،ایسے مناظر ہیں جو دکھائے نہیں جا سکتے۔ عارف حمید بھٹی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 23 مئی 2019 10:43

معروف صحافی نے سلمان شہباز کے سر میں 13 ٹانکے لگنے کا واقعہ بتا دیا
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 مئی 2019ء) معروف صحافی چوہدری غلام حسین نے سابق وزیراعلیٰ شہباز شریف کے صاحبزادے سلمان شہباز کے سر میں 13 ٹانکے لگنے کا واقعہ بتا دیا۔دوران پروگرام گفتگو کرتے ہوئے چوہدری غلام حسین کا کہنا تھا کہ معروف صحافی عارف حمید بھٹی نے  سلمان شہباز کے سر میں ڈاکٹرز اسپتال میں 13ٹانکے لگوائے تھے۔جس کی وضاحت پیش کرتے ہوئے عارف حمید بھٹی کا کہنا تھا کہ سلمان شہباز تو معصوم بچہ ہے وہ تتلیاں پکڑ رہا تھا،وہاں ان کو غصہ آ گیا تو کسی نے بوتل مار دی۔

جس کے بعد سلمان شہباز کے سر میں 13 ٹانگے لگے،جس کی فوٹیج بھی نواز شریف کے پاس موجود ہے۔عارف حمید بھٹی کا کہنا تھا کہ اس فوٹیج میں ایسے مناظر تھے جو دکھائے نہیں جا سکتے کیونکہ بچے غیر سیاسی ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ سلمان شہباز اس وقت لندن میں موجود ہیں۔شہباز شریف اور ان کے بیٹوں کے خلاف منی لانڈرنگ کے کیس عدالت میں چل رہے ہیں۔اگرچہ شہباز شریف سمیت پورا خاندان اس وقت لندن پہنچا ہوا ہے مگر نیب نے اپنا کیس مضبوط کرنے کے لیے ایک کے بعد ایک ثبوت ڈھونڈنے کے لیے کم کس رکھی ہے۔

ابھی نیب کو ثبوت ملے ہیں کہ 20فروری2014 کو ایک اماراتی شہزادے نیان بن مبارک نے سلمان شہباز کے اکاﺅنٹ میں 3لاکھ20ہزار امریکی ڈالر کی خطیر رقم جمع کرائی تھی۔تاہم یہ رقم کیوں جمع کروائی گئی تھی اس حوالے سے شریف خاندان آئیں بائیں شائیں کر رہا ہے۔ جبکہ نیب کا ماننا ہے کہ یہ وہی بے نامی اکاﺅنٹ کی چین ہے جس کی مدد سے کرپشن کے پیسے منی لانڈرنگ کے ذریعے بیرون ملک منتقل کیے گئے۔تاہم اب ن لیگ پر آزمائش کا ایک اور موقع آن پہنچا ہے کہ وہ قطری شہزادے کے بعد اب اماراتی شہزادے کے حوالے سے وضاحتیں دیتے نظر آئیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں