وزیراعظم عمران خان نے چئیرمین نیب کے ساتھ چالاکی چل دی

عمران خان نے اپنے بندے کونیب کا ڈپٹی چئیرمین تعینات کر دیا،چئیرمین نیب پریشان ہیں کہ کہیں مجھے سے استعفیٰ نہ لے لیا جائے ایسا ہوا تو عمران خان اپنے بندے کو ہی ایکٹنگ چئیرمین تعینات کریں گے پھر سب کی ایسی کی تیسی کر دی جائے گی۔ نجم سیھٹی کا دعویٰ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 23 مئی 2019 11:41

وزیراعظم عمران خان نے چئیرمین نیب کے ساتھ چالاکی چل دی
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 مئی 2019ء) معروف صحافی نجم سیٹھی نے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان چئیرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال پر اپوزیشن کے ساتھ سخت رویہ اپنانے کا دباؤ ڈالتے ہیں۔تاہم چئیرمین نیب چاہتے ہیں کہ کام کو تھوڑا بیلنس رکھا جائے،یہی وجہ ہے کہ وہ عمران خان کو پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری کا بھی کہتے ہیں،دوران پروگرام گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ چئیرمین نیب پر عمران خان کی طرف سے  سخت پریشر ڈالا جا رہا ہے۔

اور عمران خان انہیں کہتے ہیں کہ نواز شریف اور آصف زردای کو چھوڑنا نہیں ہے۔حمزہ شہباز اور آصف زرداری کو گرفتار کر کے جیل میں کیوں نہیں ڈالا جاتا؟،شہباز شریف ملک سے باہر کیسے چلے گئے۔ ان تمام باتوں کے جواب میں چئیرمین نیب کہتے ہیں کہ میں کام کر رہا ہوں اور قانون کے مطابق چل رہا ہوں۔

(جاری ہے)

اس تمام صورتحال میں چئیرمین نیب بہت پریشان ہیں،وہ شاہد یہ سوچتے ہیں کہ میں اپوزیشن کے ساتھ تھوڑا سخت رویہ اپناؤں گا۔


۔
پھر انہوں نے سوچا کہ ایسا کرنے سے وزیراعظم عمران خان تو خوش ہو جائیں گے تاہم مجھ پر الزام لگنا شروع ہو جائیں گے۔ تو پھر انہوں نے کہہ دیا کہ پرویز خٹک کو بھی پکڑ لیں گے تاکہ کام تھوڑا بیلنس ہو جائے۔ یہی وجہ ہے کہ چئیرمین نیب نے کہا تھا کہ ملک کی تینوں بڑی سیاسی جماعتیں مجھے پسند نہیں کرتیں۔نجم سیٹھی کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے چئیرمین نیب کے ساتھ ایک نئی چالاکی کر دی۔

عمران خان نے ایک شخص کو ڈپٹی چئیرمین تعینات کر دیا ہے۔چئیرمین نیب سوچتے ہیں کہ شاہد عمران خان صاحب کے ارادے نیک نہیں ہیں۔عمران خان کا کوئی پتہ نہیں کہ کوئی چیز میرے خلاف نکال کر لے آئیں اور پھر مجھے استعفیٰ نہ دینا پڑ جائے، اور پھر نیب میں جو اپنا بندہ لایا گیا ہے اسے ایکٹنگ چئیرمین تعینات کر دیا جائے اور پھر سب کی ایسی کی تیسی کر دی جائے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں