توہین عدالت کی کارروائی کیلئے دائر درخواست پر سیکرٹری اوقاف کو نوٹس جاری

جمعرات 23 مئی 2019 12:34

توہین عدالت کی کارروائی کیلئے دائر درخواست پر سیکرٹری اوقاف کو نوٹس جاری
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2019ء) لاہور ہائیکورٹ نے توہین عدالت کی کارروائی کے لئے دائر درخواست پر سیکرٹری اوقاف کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ نے محمد عمران کی درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ اس کی بیوہ والدہ کو محکمہ پاکستان ریلوے سے دکان الاٹ ہوئی۔درخواست گزار کی والدہ کے انتقال کے بعد دکان اسکے نام ٹرانسفر نہ کی گئی۔عدالت سے رجوع کرنے پر درخواست دادرسی کے لیے سیکرٹری اوقاف پنجاب کو بھجوائی گئی لیکن فاضل عدالت کے 22اگست 2018 کے حکم پر عملدرآمد نہیں کیا جا رہا ہے۔استدعا ہے کہ سیکرٹری اوقاف پنجاب کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں