پناہ گاہیں وزیراعظم کاانسان دوست منصوبہ ہے، جس کوپایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے وزیراعلی پنجاب کی انتھک کوششیں شامل ہیں،سردار محمد آصف نکئی

جمعرات 23 مئی 2019 14:33

پناہ گاہیں وزیراعظم کاانسان دوست منصوبہ ہے، جس کوپایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے وزیراعلی پنجاب کی انتھک کوششیں شامل ہیں،سردار محمد آصف نکئی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2019ء) صوبائی وزیربرائے مواصلات وتعمیرات سردار محمد آصف نکئی نے وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی جانب سے ریلوے اسٹیشن کے نزدیک پناہ گاہ کے افتتاح پرعوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پناہ گاہیں وزیراعظم عمران خان کاانسان دوست منصوبہ ہے اوراس منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے وزیراعلی پنجاب کی انتھک کوششیں شامل ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے گلیوں، بازاروں اور پارکوں میں کھلے آسمان تلے سونے پر مجبور افراد کے لئے پناہ گاہ کا تصور پیش کیا۔ماضی میںاس نوعیت کے منفرد منصوبے کی کوئی مثال نہیں ملتی۔انہوں نے کہا کہ ان پناہ گاہوں میں بے آسرا اور کم آمدنی والے مسافرحضرات کو رہائش کی معیاری سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

پناہ گاہوں کا قیام اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عام آدمی کی فلاح و بہبود کے لئے کوشاں ہے۔

سابقہ ادوار میں عام آدمی کو بری طرح نظر انداز کیا گیا لیکن تحریک انصاف کی حکومت کے ایجنڈے میںعام آدمی کی خوشحالی سر فہرست ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے بہت جلد لاہور کے 6بڑے ہسپتالوں اورتمام ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں بھی پناہ گاہوں کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق ایک اور وعدے کوپایہ تکمیل تک پہنچا دیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں