خواتین کی ترقی کے بغیر معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا ، عارف علوی

خواتین پارلیمنٹرین عوامی فلاح کے لئے قانون سازی میں اہم کردار ادا کریں،موجودہ حکومت میں خواتین کی ترقی کے لئے بہت مواقع ہیں، اہم عہدوں پر خواتین تعینات ہیں،صدر مملکت کی چیئر پرسن سٹیڈنگ کمیٹی فار چیف منسٹر انسپیکشن ٹیم مومنہ وحید کی ملاقات میں گفتگو

جمعرات 23 مئی 2019 21:18

خواتین کی ترقی کے بغیر معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا ، عارف علوی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2019ء) صدر مملکت عارف علوی سے چیئر پرسن سٹیڈنگ کمیٹی فار چیف منسٹر انسپیکشن ٹیم مومنہ وحید نے ملاقات کی جس میں مختلف سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس موقع پر صدر مملکت عارف علوی نے کہاکہ خواتین کی ترقی کے بغیر معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا ۔ خواتین پارلیمنٹرین عوامی فلاح کے لئے قانون سازی میں اہم کردار ادا کریں۔

موجودہ حکومت میں خواتین کی ترقی کے لئے بہت مواقع ہیں۔ اہم عہدوں پر خواتین تعینات ہیں۔ انہوں نے کہاکہ صنعت و تجارت سے وابستہ خواتین ملک معیشت میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ ان کے مسائل کے حل کے لئے ہم سب کو کردار ادا کرنا چاہیے، مومنہ وحید نے کہاکہ پنجاب میں خواتین اراکین اسمبلی کو ہر شعبہ میں اہمیت دی جارہی ہے، ماضی میں ان خواتین اراکین اسمبلی کو نظر انداز کیا گیا لیکن اب بجٹ کی تیار ی سمیت ہر حکومتی فیصلے میں ان خواتین کی مشاورت شامل ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف نے ملک کی روایت تبدیل کردیں ہیں۔ ماضی میں عوام سے دھوکہ کیا گیا اور ان سے جھوٹ بولا گیا لیکن ہم سچ بولتے ہیں اورسچے جذبے سے عوام کی خدمت کررہے ہیں۔ عوام کو دھوکہ نہیں دیں گے اور نہ ہی شو بازیاں کریں گے۔ تنقید کی کوئی پروا نہیں، صرف عوام کی رائے کو اہمیت دیتے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں