عیدکس کی منظوری سے ہوگی، فیصلہ کابینہ کرے گی، فواد چودھری

قمری کیلنڈراسلامی نظریاتی کونسل کو بھیج دیا ہے، نوازاور زرداری خود کو جیل سے بچا لیں یہ بڑی کامیابی ہوگی۔ وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 23 مئی 2019 20:02

عیدکس کی منظوری سے ہوگی، فیصلہ کابینہ کرے گی، فواد چودھری
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23 مئی 2019ء) وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ عیدکس کی منظوری سے ہوگی،فیصلہ کابینہ کرے گی، قمری کیلنڈر اسلامی نظریاتی کونسل کو بھیج دیا ہے، نوازاور زرداری خود کو جیل سے بچا لیں یہ بڑی کامیابی ہوگی۔انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کے پاس کوئی باضابطہ بیانیہ نہیں ہے۔

انہوں نے جیالوں اور متوالوں کی سیاست ابوبچاؤ تحریک قرار دے دیا۔ یہ انجمن متاثرین نیب ہے ، ان کا مقصد ابو کو بچانا ہے۔فواد چودھری نے کہا کہ زرداری اور نوازشریف کی سیاست ختم ہوگئی ہے۔ نوازاور زرداری خود کو جیل سے بچا لیں یہ بڑی کامیابی ہوگی۔وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے کہا کہ قمری کیلنڈر اسلامی نظریاتی کونسل کو بھیج دیا ہے۔

(جاری ہے)

عید کس کی منظوری سے ہوگی اس کا فیصلہ وفاقی کابینہ کرے گی۔ واضح رہے گزشتہ روز وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے چاند کی رویت کے حوالے سے وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے ماہرین کی جانب سے تیار کئے جانے والے قمری کلینڈر اسلامی نظریاتی کونسل کو بھیج دیا ہے اسلامی نظریاتی کونسل رویت کے حوالے سے رویت بصری اور رویت آلاتی پر مختلف مسالک سے رائے لی گی اسلامی نظریاتی کونسل اس بات کا جائزہ لے گی کہ آیا رویت کی پیدائش کے وقت سے شہادت لی جائے یا رویت انسانی آنکھ کے ذریعے دیکھنے کے قابل ہوجائے تو شہادت لی جائے اسلامی نظریاتی کونسل مختلف مسالک سے رائے لینے کے بعد حتمی فیصلہ کرے گی ملک میں روئیت ہلال کے حوالے سے جاری تنازعے کو ختم کرنے کیلئے وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے قمری کیلنڈر تیار کر لیا ہے ،قمری کیلنڈر کو مذید سفارشات کیلئے اسلامی نظریاتی کونسل نے وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی طرف سے قمری کیلنڈر ملنے کی تصدیق کردی چیئرمین کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز کہتے ہیں کیلنڈر شعبہ تحقیق کو بھجوا دیا اس کی تحقیق کی روشنی میں رمضان ہی میں اسلامی نظریاتی کونسل کا اجلاس بھی بلایا جاسکتا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں