وزیر اعلیٰ پنجاب کی شاہین2 بیلسٹک میزائل کے کامیاب تجربے پر قوم کو مبارکباد

جمعرات 23 مئی 2019 22:09

وزیر اعلیٰ پنجاب کی شاہین2 بیلسٹک میزائل کے کامیاب تجربے پر قوم کو مبارکباد
لاہور۔23 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2019ء) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے شاہین2 بیلسٹک میزائل کے کامیاب تجربے پر قوم کو مبارکباددی ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ نے مادر وطن کا دفاع نا قابل تسخیر بنانے پر مسلح افوج، سائنسدانوں اور ا نجینئرز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے شاہین2 بیلسٹک میزائل کے کامیاب تجربہ کر کے دفاعی صلاحیتوں میں ایک اور سنگ میل عبور کیا ہے۔شاہین 2 بیلسٹک میزائل سے پاکستان کی دفاعی صلاحیت مزید مضبوط ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کے باصلاحیت سائنسدانوں اور ا نجینئرز نے قابل فخر کارنامہ سرانجام دیا ہے اور جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس پاک فوج دشمن کی کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں