ڈنگہ گجرات کی21سالہ ماریہ پر سرگودھا کے مبینہ پیر عزیر شاہ کی تیزاب گردی کا معاملہ

وزیراعلی کی ہدایت پر بچی علاج کیلئے جناح ہسپتال کے برن یونٹ لاہور منتقل،سینئر ڈاکٹرز علاج کریں گے واقعہ میں ملوث مرکزی ملزم عزیر شاہ اور مرتضی گرفتار، وزیراعلی کا ماریہ کیلئے 5لاکھ روپے کی مالی امداد کا اعلان شفاف انکوائری کیلئے ڈی پی اوبھکر انکوائری افسرمقرر،انکوائری مکمل ہونے کے بعد ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف کاروائی کی جائے گی:ترجمان وزیر اعلی پنجاب ڈاکٹر شہباز گل

جمعرات 23 مئی 2019 22:56

ڈنگہ گجرات کی21سالہ ماریہ پر سرگودھا کے مبینہ پیر عزیر شاہ کی تیزاب گردی کا معاملہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2019ء) ترجمان وزیراعلی پنجاب ڈاکٹر شہباز گل نے جناح ہسپتال کے برن یونٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈنگہ گجرات کی21سالہ ماریہ پر سرگودھا کے مبینہ پیر عزیر شاہ نے تیزاب پھینکا تھا -وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر بچی کو علاج کے لیے لاہور منتقل کیا گیاہے -ماریہ کا علاج جناح ہسپتال برن یونٹ کے سینئر ڈاکٹرز کریں گے اورپنجاب حکومت ماریہ کے علاج کے تمام اخراجات برداشت کرے گی -ترجمان نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب نے ماریہ کیلئے 5لاکھ روپے کی مالی امداد کا اعلان کیا ہی-واقعہ 2سال قبل پیش آیا اور اتنا طویل عرصہ بچی کو بغیر علاج کے رکھا گیا-انہوں نے کہا کہ واقعے میں ملوث مرکزی ملزم عزیر شاہ اور مرتضی کو گرفتار کر لیا گیا ہے -متاثرہ فیملی کی بروقت دادرسی نہ کرنے اور نازیبا سلوک پر تھانہ میانی سرگودھا کے عملے کے خلاف کارروائی ہو گی -انہوں نے کہا کہ وزیراعلی نے شفاف انکوائری کرنے کیلئے ڈی پی اوبھکر کو انکوائری افسر لگایا ہی-انکوائری مکمل ہونے کے بعد ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف کاروائی کی جائے گی -ترجمان وزیراعلی پنجاب ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار اس واقعہ پر رنجیدہ ہیں-ملزمان کو عبرت ناک سزا دی جائے گی-متاثرہ بچی ماریہ کے والد رمضان نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب سے انصاف کی امید ہی-وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے سوشل میڈیا پر میری اپیل پر نوٹس لیاہے اورترجمان وزیراعلی شہباز گل میرے گھر آئے اور بچی کا علاج شروع ہو رہا ہی-انہوںنے کہا کہ ملزم عزیر شاہ نے زیادتی کی، اسے سخت سزا ملنی چاہیی-ماریہ کے والدرمضان نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان اور وزیراعلی پنجاب کے مشکور ہیں-

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں