طیبہ گل کون ہے اور اس کی چیئرمین نیب سے کب ،کہاں اور کسیے ملاقات ہوئی،کہانی منظر عام پر آ گئی

چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال سمیت کئی سرکاری افسران کو بلیک میل کرنے والا گروہ بے نقاب

Sajjad Qadir سجاد قادر جمعہ 24 مئی 2019 07:16

طیبہ گل کون ہے اور اس کی چیئرمین نیب سے کب ،کہاں اور کسیے ملاقات ہوئی،کہانی منظر عام پر آ گئی
لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 مئی2019ء)   گزشتہ دن چیئرمین نیب جسٹس(ر)جاوید اقبال کے خلاف ایک ویڈیو اور آڈیو کال منظر عام پر آئی جس پر ملک بھر میں شور بلند ہونے لگا اور چیئرمین نیب کے کردار کو بھی شک کی نگاہ سے دیکھا گیا۔تاہم اس ویڈیو کے حوالے سے نیب ترجمان نے تردید کی اور ویڈیو چلانے والے چینل کو معافی مانگے کا کہا۔ جبکہ معلوم پڑا کہ جس نجی ٹی وی چینل نے چیئرمین نیب کے خلاف جھوٹی خبر چلائی اس کا مالک وزیراعظم عمران خان کا مشیر ہے۔

لہٰذا عمران خان نے اس شخص کو فوری طور پر عہدے سے برطرف کر دیا۔ نجی ٹی وی چینل نے اپنی خبر اور سورس کو جھوٹا تسلیم کرتے ہوئے چیئرمین نیب سے معافی مانگ لی۔ جبکہ ویڈیو بنانے والی خاتون اور اس کے شوہر کو نیب لاہور نے گرفتار کر تے ہوئے ان کا جوڈیشل ریمانڈ بھی لے لیا ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی چینل کی ایک رپورٹ کے مطابق جو خاتون چیئرمین نیب کے ساتھ محو گفتگو ہے اس کا نام طیبہ گل ہے اور یہ فاروق نول کی بیوی ہے۔

اس خاتون کا چیئرمین نیب سے تعارف آج سے تین سال قبل اس وقت ہوا جب وہ مسنگ پرسنز کے چیئرمین تھے۔ طیبہ گل نے اپنے رشتہ دار کے غائب ہونے کی جسٹس (ر)جاوید اقبال کو درخواست دی اور یوں ان کے ساتھ رابطہ شروع کر دیا۔ تین سال کے اس عرصے میں میں ان کے ساتھ رابطے میں رہی اور مختلف قسم کی گفتگو کی ویڈیو بھی بناتی رہیں۔ذرائع سے یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ ایک مکملل گینگ سرکاری افسران کو خواتین کے ذریعے رابطہ کرکے بلیک میل کرنے اور کرپشن کے علاوہ کئی کیسز میں رعایت لینے کے کام پر جتا ہوا ہے۔

اس گروہ کا سرغنہ فاروق نول ہے اور اس کی بیوی طیبہ گل کے علاوہ بھی کئی لوگ شامل ہیں۔اسی بلیک میلنگ کی کڑی یہ ویڈیو بھی ہے جسے جعلی طور پر بنا کر چیئرمین نیب کو بدنام کرنے کی کوشش کی گئی۔طیبہ گل اور اس کا شوہر فاروق نول اس وقت لاہور میں نیب کی حراست میں ہیں جن سے تفتیش کی جارہی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں